خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 296
خطبات مسرور جلد 17 296 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 اور عرض کی یارسول اللہ !ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیجیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلاش کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟ یعنی یہ جو چاروں بھائی تھے ان میں سے کچھ بھائی یا چاروں ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی بہن کے رشتے کے لیے حاضر ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال سے رشتہ کے متعلق ان سے پوچھا۔تسلی نہیں تھی تو چلے گئے۔وہ لوگ دوسری مرتبہ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟ اس بات پر وہ پھر چلے گئے۔پھر وہ لوگ تیسری مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیجیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟ پھر مزید فرمایا کہ ایسے شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جو اہل جنت میں سے ہے ؟ اس پر ان لوگوں نے حضرت بلال سے اپنی بہن کا نکاح کر دیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 126 ، بلال بن رباح، داراحياء التراث العربي بيروت 1996ء) اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت زید بن حارثہؓ ہے۔حضرت زید کے والد کا نام حارثہ بن شراحیل کے علاوہ حارثہ بن شر خیل بھی بیان کیا جاتا ہے۔آپ کی والدہ کا نام سغدی بنت ثعلبہ تھا۔حضرت زید قبیلہ بنو قضاعة سے تعلق رکھتے تھے جو یمن کا ایک نہایت معزز قبیلہ تھا۔حضرت زید چھوٹی عمر کے تھے کہ ان کی والدہ انہیں لے کر میکے گئیں۔وہاں سے بنو قین کے سوار گزر رہے تھے۔سفر کے دوران پڑاؤ ڈالا تو انہوں نے خیمے کے سامنے سے حضرت زید کو جو ابھی بچے تھے اٹھا لیا اور غلام بنا کر عکاظ کے بازار میں حکیم بن حزام کو چار سو درہم میں فروخت کر دیا۔حکیم بن حزام نے پھر اپنی پھوپھی حضرت خدیجہ بنت خویلد کی خدمت میں حضرت زید کو پیش کیا اور بعد میں حضرت خدیجہ نے اپنے تمام غلاموں کے ساتھ حضرت زید کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کر دیا۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 188 ذکر اسلام زیدا ثانيا ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء) (ماخوذ از سیر الصحابه جلد دوم صفحه 165 حضرت زید بن حارثه مطبوعہ دار اشاعت کراچی) ایک روایت کے مطابق جب حضرت زید کو خرید کر مکہ لایا گیا تو اس وقت آپ کی عمر محض آٹھ سال کی تھی۔(عمدة القاري شرح صحيح البخارى كتاب الجنائز باب من جلس عند المصيبة يعرف فيه الحزن جلد 8 صفحه 94 - مطبوعه دارالفکر بیروت) حضرت زید کی گمشدگی پر آپ کے والد حارثہ کو بہت صدمہ ہوا۔کچھ عرصہ کے بعد بنو کلب کے چند آدمی حج کرنے کے لیے مکہ آئے تو انہوں نے حضرت زید کو پہچان لیا۔حضرت زید نے انہیں کہا کہ میرے خاندان کو میرے بارے میں بتانا کہ میں خانہ کعبہ کے قریب بنو معد کے ایک معزز خاندان میں رہتا ہوں اس لیے آپ لوگ کچھ غم نہ کریں۔بنو کلب کے لوگوں نے جا کر ان کے والد کو اطلاع دی تو وہ بولے کہ رب کعبہ کی قسم ! کیا وہ میرابیٹا ہی تھا؟ لوگوں نے حلیہ اور تفصیل بتائی تو آپ کے والد حارثہ اور چا کعب مکہ کی طرف چل پڑے۔مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور فدیہ کے بدلہ اپنے لڑکے حضرت زید کی آزادی کی درخواست کی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو بلا کر ان کی رائے طلب کی تو حضرت زید نے اپنے