خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 295
رور جلد 17 295 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 یہ حضرت خبیب ہی ہیں جن کے بارے میں یہ بھی روایت ہے کہ جب یہ قید میں تھے تو جس گھر میں یہ تھے ان کا فروں کا ایک بچہ کھیلتا ہوا ان کے پاس آگیا اور خبیب نے اس کو اپنی گود میں بٹھالیا۔اس پر اس کی ماں بڑی پریشان تھی تو حضرت خبیب نے اسے کہا کہ پریشان نہ ہو۔اس کو میں کچھ نہیں کہوں گا حالانکہ اس وقت ان کے ہاتھ میں اُستر اتھا۔اس استرے کی وجہ سے وہ ڈر گئی تھی وہاں۔تو بہر حال یہ حضرت عبد اللہ بن طارق رجیع کے واقعہ رض میں اس طرح شہید ہوئے تھے کہ انہوں نے کافروں کے ساتھ آگے جانے سے انکار کر دیا تھا اور وہیں لڑے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 513 تا 515) دوسرے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عاقل بن بگیر۔حضرت عاقل" کا تعلق قبیلہ بنو سعد بن لیث سے تھا (سیرت ابن هشام صفحه 462 463 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء) حضرت عاقل کا پہلا نام غافل تھا لیکن جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عاقل رکھ دیا۔آپ کے والد کا نام تاریخ و سیرت کی زیادہ تر کتب میں بگیر آیا ہے تاہم چند کتابوں میں ابو نگیر بھی لکھا ہے۔آپ کے والد بگیر زمانہ جاہلیت میں حضرت عمرؓ کے جد امجد نفیل بن عَبْدُ الْعُزَّی کے حلیف تھے۔اسی طرح بگیر اور ان کے سارے بیٹے بنو نفیل کے حلیف تھے۔حضرت عاقل، حضرت عامر ، حضرت ایاس، اور حضرت خالد یہ چاروں بھائی بگیر کے بیٹے تھے۔انہوں نے اکٹھے دارِ ارقم میں اسلام قبول کیا اور یہ سب دارِ ارقم میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے تھے۔حضرت عاقل، حضرت خالد، حضرت عامر اور حضرت ایاس ہجرت کے لیے مکہ سے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے تو انہوں نے اپنے تمام مردوزن کو اکٹھا کر کے ہجرت کی۔سب عورتیں بچے وغیرہ سب نے اکٹھے ہجرت کی۔یوں ان کے گھروں میں کوئی مکہ میں پیچھے باقی نہیں رہا، یہاں تک کہ ان کے دروازے بند کر دیے گئے۔ان سب لوگوں نے حضرت رفاعہ بن عَبدُ الْمُنْذِر اللہ کے ہاں مدینہ میں قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عاقل اور حضرت مُبشر بن عَبدُ الْمُنْذِر ل کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمائی، بھائی چارہ قائم فرمایا، بھائی بھائی بنایا۔آپ دونوں غزوہ بدر میں شہید ہوئے تھے۔ایک قول کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عاقل اور حضرت مجدد بن زیاد کے در میان عقدِ مواخات قائم فرمایا تھا۔حضرت عاقل غزوہ بدر کے روز 34 / سال کی عمر میں شہید ہوئے تھے۔آپ کو مالک بن زُھیر بخشمی نے شہید کیا تھا۔عنه (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 208 ، عاقل بن ابى البكير، دار احیاء التراث العربي 1996ء) (اسد الغابه جلد 3 صفحه 113 ، عاقل بن البكير دار الكتب العلميه بيروت 2008ء) (الاصابه جلد 3 صفحه 466 ، عاقل بن البكير دار الكتب العلميه بيروت 2005ء) ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت ایاس اور ان کے بھائیوں حضرت عاقل، حضرت خالد اور حضرت عامر کے علاوہ کوئی بھی چار ایسے بھائی معلوم نہیں جو غزوہ بدر میں اکٹھے شریک ہوئے ہوں۔(الاصابه جلد1، صفحه 310 ، اياس بن البكيري، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء) زید بن اسلم سے مروی ہے کہ ابو نگیر کے لڑکے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے