خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 294 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 294

خطبات مسرور جلد 17 294 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 رئیس سفیان بن خالد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے یہ چال چلی تھی کہ اس بہانے سے کچھ مسلمان مدینہ سے نکلیں تو ان پر حملہ کر دیا جائے اور بنو لحیان نے اس خدمت کے معاوضے میں عضل اور قارہ کے لوگوں کے لیے بہت سے اونٹ انعام کے طور پر مقرر کیے تھے۔جب عضل اور قارہ کے یہ غدار لوگ عُسفان اور مکہ کے درمیان پہنچے تو انہوں نے بنو لحیان کو خفیہ خفیہ اطلاع بھجوادی کہ مسلمان ہمارے ساتھ آرہے ہیں۔تم بدلہ لینے کے لیے آجاؤ۔جس پر قبیلہ بنو لحیان کے دو سو نوجوان، جن میں سے ایک سو تیر انداز تھے، مسلمانوں کے تعاقب میں نکلے۔یعنی ان کے بلانے پے وہاں آگئے اور مقام رجیع میں ان کا آمنے سامنے مقابلہ ہو گیا۔دس مسلمان آدمی تھے بعض روایات میں سات ہے تو یہ لوگ پوری طرح ہتھیاروں سے لیس لوگوں کا، دوسو سپاہیوں کا، دوسو کفار کا، مقابلہ کیا کر سکتے تھے ؟ لیکن مسلمان! اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان مسلمانوں میں ایمانی جوش تھا اور ہتھیار ڈالنا تو ان کی سرشت میں نہیں تھا۔انہوں نے فوری طور پر ، یہ حکمت عملی اختیار کی کہ ایک قریبی ٹیلے پر چڑھ گئے تاکہ مقابلے کے لیے تیار ہو جائیں۔کفار نے، جن کے نزدیک دھوکا دینا کوئی ایسی معیوب بات نہیں تھی، ان کو آواز دی کہ تم پہاڑی پر سے نیچے اتر آؤ ہم تم سے بڑا پختہ عہد کرتے ہیں کہ تمہیں قتل نہیں کریں گے۔عاصم نے جواب دیا کہ ہمیں تمہارے یہ جو عہد و پیمان ہیں ان پے کوئی اعتبار نہیں ہے۔ہم تمہاری اس ذمہ داری پر نہیں اتر سکتے اور پھر حضرت عاصم نے آسمان کی طرف منہ اٹھا کر کہا کہ اے خدا اتو ہماری حالت کو دیکھ رہا ہے۔اپنے رسول کو ہماری اس حالت سے اطلاع پہنچا دے۔بہر حال عاصم اور اس کے ساتھیوں نے مقابلہ کیا اور بالآخر لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔جب سات صحابہ مارے گئے اور صرف حبیب بن عدی اور زید بن دینہ اور عبد اللہ بن طارق باقی رہ گئے تو کفار نے ، جن کی اصل خواہش یہ تھی کہ ان لوگوں کو زندہ پکڑ لیں، پھر آواز دی کہ اب بھی نیچے اتر آؤ اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہیں کوئی تکلیف نہیں دیں گے۔اس دفعہ ان لوگوں نے ان کے وعدے پے یقین کر لیا اور ان کے اس جال میں آکے نیچے اتر آئے مگر نیچے اترتے ہی کفار نے انہیں اپنی تیر کمانوں کی تندیوں سے باندھ دیا۔اس پر حبیب اور زید اور عبد اللہ بن طارق سے صبر نہ ہو سکا۔انہوں نے پکار کے کہا یہ تمہاری بد عہدی ہے اور اب دوبارہ تم نے ہمارے ساتھ کی ہے اور آگے چل کے نامعلوم کیا کرو گے، ہمیں نہیں پتا۔عبد اللہ نے ان کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس پر کفار تھوڑی دیر تک تو عبد اللہ کو گھسیٹتے ہوئے اور زدو کوب کرتے ہوئے لے گئے اور پھر انہیں قتل کر کے وہیں پھینک دیا۔(عبد اللہ سے مراد عبد اللہ بن طارق ہیں۔) اس روایت میں یہ درج ہے کہ اس طرح ان کو لے گئے اور ایک روایت میں یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھ چھڑا لیے اور لڑائی کے لیے تیار ہو گئے۔اس پر انہوں نے پتھر مار کے شہید کر دیا۔لیکن جو بھی تھا ان کو بہر حال یہاں شہید کر دیا گیا اور وہیں پھینک دیا۔اب چونکہ ان کا انتقام پورا ہو چکا تھا، قریش کو خوش کرنے کے لیے اور روپے کے لالچ سے خبیب اور زید کو ساتھ لے کر یہ لوگ مکہ کی طرف روانہ ہو گئے۔وہاں پہنچ کر انہیں قریش کے ہاتھ فروخت کر دیا۔چنانچہ خُبیب کو تو حارث بن عامر بن نوفل کے لڑکوں نے خرید لیا کیونکہ حبیب نے بدر کی جنگ میں حارث کو قتل کیا تھا اور زید کو صفوان بن امیہ نے خرید لیا۔ย