خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 293 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 293

خطبات مسرور جلد 17 293 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 سے مارنا شروع کر دیا یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے۔اور آپؐ کی قبر ظہران میں ہے۔واقعہ کر جمیع ہجرت کے بعد 36 ویں مہینے میں، جو صفر کا مہینہ ہے اس میں ہوا۔(سیرت ابن هشام صفحه 464 دار الكتب العلميه بيروت 2001ء) (اسد الغابه جلد 3 صفحه 284-285 عبد الله بن طارق دار الكتب العلميه بيروت (2003ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 347 عبد الله بن طارق و اخوه لأمه معتب بن عبيد دار الكتب العلميه (1990ء) (صحيح البخارى كتاب الجهاد باب هل يستأسر الرجل الخ حديث 3045) (معجم البلدان جلد 4 صفحه 247 دار احياء التراث العربي بيروت) حضرت حسان اپنے اشعار میں ان اصحاب کا تذکرہ کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ پھر یہ جو نظم ہے اس کا پہلا شعر ہے: وَابْنُ الدَّيْنَةِ وَابْنُ طَارِقٍ مِنْهُمْ وافَاهُ ثَمَّ حِمَامُهُ الْمَكْتُوبُ صَلَّى الْإِلهُ عَلَى الَّذِيْنَ تَتَابَعُوْا يَوْمَ الرَّجِيْعِ فَأُكْرِمُوْا وَأَثِيْبُوْا پہلے شعر کا ترجمہ یہ ہے کہ حضرت ابن دینہ اللہ اور حضرت ابن طارق ان میں سے تھے وہیں موت ان سے جاملی جہاں وہ ان کے لیے مقدر تھی۔اور پھر جو پہلا شعر ان کی نظم کا تھا اس میں وہ کہتے ہیں کہ خدائے معبود نے ان پر رحمت نازل کی جو غزوہ ر جمیع کے دن پے در پے شہید ہوئے۔پس انہیں اعزاز بخشا گیا اور انہیں ثواب دیا گیا۔الاستيعاب جلد 3 صفحه 928-929، عبد الله بن طارق دارالجيل بيروت 1992ء) واقعہ کر جمیع کے بارے میں کچھ صحابہ کے واقعات میں پہلے بھی میں بیان کر چکا ہوں۔کچھ تو یہاں بھی یہ بیان ہو گیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تفصیل لکھی ہے اس کا مزید خلاصہ بیان کر تاہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چاروں طرف سے کفار کے حملوں کی، ان کے منصوبوں کی بڑی خوفناک خبریں آرہی تھیں اور جنگ احد کی وجہ سے کفار جو تھے وہ بڑے دلیر بھی ہو رہے تھے ، شوخ بھی ہو رہے تھے اور ان کی طرف سے خطرہ بہت زیادہ محسوس ہو رہا تھا۔اس بات پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چار ہجری میں صفر کا جو اسلامی مہینہ ہے اس میں اپنے دس صحابیوں کی پارٹی تیار کی اور ان پر عاصم بن ثابت کو امیر مقرر فرمایا اور ان کو یہ حکم دیا کہ وہ خفیہ خفیہ مکہ کے قریب جا کر قریش کے حالات دریافت کریں، دیکھیں کہ ان کے کیا ارادے ہیں اور ان کی کارروائیوں اور ارادوں سے پھر آپ کو اطلاع دیں۔لیکن ابھی یہ پارٹی روانہ نہیں ہوئی تھی کہ قبائل عضل اور قارہ کے چند لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے قبائل میں بہت سے آدمی اسلام کی طرف مائل ہیں۔اور ہمارے ساتھ آپ چند آدمی روانہ کریں جو ہمیں اسلام کے بارے میں بتائیں اور اسلام کی تعلیم دیں تاکہ ہم مسلمان ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ خواہش معلوم کر کے وہی خبر رساں پارٹی جو مکہ کی طرف بھیجنے کے لیے تیار کی گئی تھی وہ وہاں کی بجائے ان کے ساتھ روانہ کر دی۔لیکن جیسا کہ ثابت ہوا کہ یہ لوگ جھوٹے تھے اور بنو لحیان کے بھڑکانے پر مدینہ آئے تھے ، ان کے کہنے پر مدینہ آئے تھے جنہوں نے اپنے