خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 292 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 292

خطبات مسرور جلد 17 292 23 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جون 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 07 / جون 2019ء بمطابق 07 / احسان 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد۔(ٹلفورڈ، سرے) یو کے تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آج سے دوبارہ بدری صحابہ کا ذکر شروع کروں گا۔آج جن صحابہ کا ذکر ہے ان میں سے پہلا نام ہے حضرت عبد اللہ بن طارق۔علامہ زہری کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن طارق ظفری غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔عروہ نے ان کا نام عبد اللہ بن طارق بلوی لکھا ہے جو انصار کے حلیف تھے۔بعض نے کہا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن طارق بلوی انصار کے قبیلہ بنو ظفر کے حلیف تھے۔ابن ہشام کے مطابق آپ قبیلہ بلی میں سے تھے اور قبیلہ بنو عبد بن رِزَاحُ کے حلیف تھے۔حضرت معیب رضی اللہ تعالٰی عنہ بن عبید حضرت عبد اللہ بن طارق کے اخیافی بھائی تھے یعنی والدہ کی طرف سے حقیقی بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن طارق کی والدہ بنو عُذرہ کی شاخ بنو گاھل سے تھیں۔حضرت عبد اللہ بن طارق اور حضرت معیب بن عبید غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے اور واقعہ رجمیع کے دن دونوں بھائیوں کو شہادت نصیب ہوئی۔حضرت عبد اللہ بن طارق ان چھ صحابہ ، یا بعض روایات کے مطابق جس میں بخاری کی روایت بھی شامل ہے ان کی تعداد دس بتائی جاتی ہے، ان میں شامل تھے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے 13 ہجری کے آخر میں قبیلہ عضل اور قارہ کے چند آدمیوں کے پاس بھیجا تھا تا کہ وہ انہیں دین کے بارے میں کچھ سمجھ بوجھ دیں اور انہیں قرآن کریم اور اسلامی شریعت کی تعلیم دیں۔رض جب یہ لوگ مقام رجیع تک پہنچے ، جو حجاز میں ایک چشمہ ہے، جو قبیلہ ھذیل کی ملکیت تھا تو اس پر قبیلہ ھذیل کے لوگوں نے سرکشی اختیار کرتے ہوئے ان صحابہ کا محاصرہ کیا اور بغاوت کرتے ہوئے ان سے قتال کیا، جنگ کی۔ان میں سے سات صحابہ کے نام یہ ہیں: حضرت عاصم بن ثابت، حضرت مرتد بن ابو مرة ، حضرت خبیب بن عدی، حضرت خالد بن بگیر رض حضرت زید بن دینہ، حضرت عبد اللہ بن طارق اور حضرت معیب بن عبید۔ان میں حضرت مرثہؓ، حضرت خالد اور حضرت عاصم اور حضرت معتب عید تو وہیں شہید ہو گئے تھے۔حضرت حبیب اور حضرت عبد اللہ بن طارق اور حضرت زید نے ہتھیار ڈال دیے تو کافروں نے انہیں قید کر لیا اور ان کو مکہ کی طرف لے کر چلنے لگے۔جب وہ مقام ظہران ( ظہر ان مکہ سے پانچ میل کے فاصلے پر ایک وادی ہے، وہاں پہنچے تو حضرت عبد اللہ بن طارق نے رسی سے اپنا ہاتھ چھڑالیا اور اپنی تلوار ہاتھ میں لے لی۔یہ کیفیت دیکھ کر مشرکین ان سے پیچھے ہٹ گئے اور آپ کو پتھروں رض