خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 291 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 291

خطبات مسرور جلد 17 291 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 مئی 2019 کی تو کوئی حد نہیں ہے۔جب ہم خدا سے خدا کو مانگیں تو وہ ہر ایک کو مل سکتا ہے بشر طیکہ اضطراب بھی ہو اور اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل بھی ہو۔یہی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم بھی میری مانو۔اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ اور ارفع شان کی قدر بھی ہو۔ہیرے کی پہچان ہو، اسے شیشے کے بنٹے نہ سمجھیں۔جب یہ ہو تو پھر اللہ تعالیٰ ملتا ہے اور جس کو اللہ تعالیٰ مل جائے اس کے قدموں کے نیچے دنیا کی ہر نعمت آجاتی ہے۔پس بندے کا کام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہر بات مانے۔سال کے ایک مہینے کو ہی عبادتوں کے لیے کافی نہ سمجھے ، رمضان کے آخری جمعہ کو ہی صرف قبولیت کا ذریعہ نہ سمجھے۔اللہ تعالیٰ پر کامل تو کل ہم رکھیں اور کبھی اللہ تعالیٰ سے غداری نہ کریں تو ہم حقیقت میں ہدایت پانے والوں میں شمار ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے، جن کا دوست اور ولی اللہ تعالیٰ ہوتا ہے اور ان کی تمام ضروریات پوری فرماتا ہے۔یہی اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔پس جب ہم، جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے ، ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی عبادتوں کے معیار اونچے کریں۔جن معیاروں تک اس رمضان میں پہنچے ہیں یا پہنچنے کی کوشش کی ہے اس سے نیچے اپنے آپ کو نہ گرنے دیں۔اپنی نمازوں کے معیاروں کو بھی اونچا کرتے چلے جائیں، اپنے جمعوں کی حاضری کو بھی قائم رکھیں، اللہ تعالیٰ کے حکموں کو ماننے والے ہوں اور خاص ان لوگوں میں شامل ہونے کی کوشش ہمیشہ جاری رکھیں جو اللہ تعالیٰ سے اللہ تعالیٰ کو مانگنے والے ہوں۔یعنی اس دعا کی کوشش ہو، ہمیشہ یہ دعا ہم کرتے رہیں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ ملے۔ہماری نمازیں ، ہماری عبادتیں اللہ تعالیٰ کا لقا حاصل کرنے والی نمازیں اور عباد تیں ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان معیاروں کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 جون 2019 ، جلد 26 شماره 29 صفحہ 05 تا08)