خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 290
290 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 مئی 2019 خطبات مسرور جلد 17 خاص اللہ تعالیٰ کے لیے کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لیے خالص کرنے والے پھر اپنی عبادتوں کو رمضان تک محدود نہیں کرتے بلکہ پھر ان کی عباد تیں سارے سال پر محیط ہو جاتی ہیں۔یہ لوگ دنیاوی خواہشات کے لیے دعا نہیں کرتے بلکہ اللہ تعالیٰ کو مانگنے کی دعا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سب کچھ بھول کر صرف میرے قرب کے حصول کی دعا کرتے ہیں تو میں ان کی دعائیں ضرور سنتا ہوں۔یہی اللا ع کی تعریف حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمائی۔اس کے معنے یہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِی۔کہ یعنی میرے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ میں کہاں ہوں، مجھے پانا چاہتے ہیں۔روٹی کا سوال نہیں کرتے۔نوکری کا سوال نہیں کرتے۔کسی اور دنیاوی خواہش کا سوال نہیں کرتے۔سوال کرتے ہیں کہ اللہ کہاں ہے ، ہم اللہ سے ملنا چاہتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ مجھ سے ملنے کے لیے بے چین ہیں، ان کو میں ضرور ملتا ہوں۔یہ نہیں فرمایا کہ جو نوکری یا روٹی یا دولت یا رشتہ مانگے میں اس کی ضرور سنتا ہوں۔اور عموماً دیکھا بھی یہی گیا ہے کہ یہ چیزیں مانگنے والے بھی جو ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے بڑی تڑپ کے دعائیں کیں، ہماری دعائیں نہیں سنی گئیں۔یہ چیزیں مانگنے والے بھی عارضی عبادت کرنے والے ہوتے ہیں۔اس وقت تک ہی توجہ دیتے ہیں اپنی عبادتوں میں اور نمازوں میں اور دعاؤں میں جب تک ان کو ایک کام کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کے اضطراب کی حالت عارضی ہوتی ہے۔بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہم نے اس طرح اضطراب کے ساتھ دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ نے نہیں سنیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ تو نہیں کہا کہ میں تمام تمہاری دنیاوی خواہشات کو پورا کروں گا اور دعائیں سنوں گا۔ہاں اگر پاک تبدیلیاں لا کر اللہ تعالیٰ کو پانے اور ملنے کی اضطراب سے ہم دعا کریں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ضرور سنوں گا اور اپنے ولی کا پھر دوست بن کر اس کے ساتھ میں کھڑا ہو جاؤں گا۔اس کی خواہشات کو پورا کروں گا۔اس کے دشمن سے لڑوں گا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بعض مضامین الفاظ سے ظاہر نہیں ہوتے بلکہ عبارت میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں اور یہی حالت یہاں ہے۔یہاں اللاع کے معنے ہر پکارنے والا نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کو پکارنے والا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب میرے بندے میری طرف دوڑتے ہیں، ان کے اندر ایک اضطراب اور عشق پیدا ہوتا ہے اور وہ چلاتے ہیں کہ میر ا خدا کہاں ہے تو ان سے کہہ دو کہ میں پکارنے والے کی پکار کو رد نہیں کرتا اور ضرور اس کی دعا سنتا ہوں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 20 صفحہ 500-501 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 3 نومبر 1939ء) دنیاوی باتوں میں لوگ دعا کرتے ہیں جو قبول نہیں ہو تیں تو اللہ تعالیٰ سے مایوس ہو جاتے ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا۔مثلاً نوکری کی تلاش والا ہے، بہت سی درخواست دینے والے ہوتے ہیں۔ایک شخص سے دوسرا شخص زیادہ لائق ہو سکتا ہے۔اسے نوکری ملے گی۔اگر کوئی کہے کہ میں نے بہت اضطراب سے دعا کی تو ہو سکتا ہے کہ دوسرے نے اس سے بھی زیادہ اضطراب سے دعائیں کی ہوں اور اس وجہ سے اسے نوکری مل گئی ہو اور اسی طرح دوسرے دنیاوی معاملات ہیں۔تو جہاں دنیاوی چیزیں محدود ہیں اور نوکری اگر ایک ہے ، دو ہیں، چند ایک ہی ہوں گی ناں۔اسی طرح دنیا کی باقی چیزیں ہیں وہ محدود ہیں، ایک یا دو یا چند ہو سکتی ہیں لیکن خدا تعالیٰ تو لا محدود ہے۔اس