خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 13
13 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جنوری 2019 خطبات مسرور جلد 17 سامان بھی کرتے ہیں، ہر قربانی کے لئے تیار بھی رہتے ہیں۔اصل میں یہی وہ لوگ ہیں جو حقیقت میں بیعت کا حق ادا کرنے والے ہیں۔اگر ان اندھوں کو اللہ تعالیٰ عقل دے جو عقل کے اندھے ہیں تو ان کو نظر آجانا چاہئے کہ ان کا جو اخلاص اور وفا ہے اور قربانیاں ہیں کیا یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائیدات کا واضح ثبوت نہیں ؟ عقل پر ان کے پردے نہ پڑے ہوں تو یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے جانے کا ثبوت ہے جو کافی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لئے آئے، دنیا میں پھیلانے کے لئے آئے اگر ان مسلمانوں کو یہ عقل آجائے اور کاش کہ عقل آجائے اور یہ حقیقت کو سمجھیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے انشاء اللہ تعالیٰ اسلام جلد ہی دنیا پر غالب آسکتا ہے۔اور مسلمانوں کی وہ جگ ہنسائی جو اسلام کو بدنام کرنے کے لئے ہو رہی اور جس طرح اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے وہ اس سے بالکل الٹ ہم دیکھیں گے انشاء اللہ تعالٰی۔لیکن بہر حال ہمارا یہ کام ہے کہ اپنی اصلاح کریں ، اللہ تعالیٰ کے آگے جھکیں اور زیادہ سے زیادہ تبلیغ کی طرف بھی توجہ دیں۔قربانیوں کی طرف بھی توجہ دیں اور اسلام کی حقیقت دنیا پر واضح کریں۔اب میں کچھ کو ائف بھی پیش کر دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کا اکسٹھواں سال جو 31 دسمبر 2018ء کو ختم ہو اتھا اس میں افرادِ جماعت احمدیہ کو اکانوے لاکھ چونتیس ہزار پاؤنڈز کی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی۔یہ وصولی گزشتہ سال سے دولاکھ اکہتر ہزار پاؤنڈ ز زیادہ ہے۔پاکستان اپنی پوزیشن جو ہے اُسے بر قرار رکھے ہوئے ہے۔اس کے علاوہ جو پوزیشن والے پہلے دس ممالک ہیں ان میں برطانیہ نمبر ایک پر ہے۔تحریک جدید میں جرمنی تھا تو امیر صاحب نے کہا تھا کہ انشاء اللہ تعالیٰ وقف جدید میں ہم اوپر آئیں گے اور یہ کافی فرق سے اوپر آئے ہیں۔اللہ تعالی افراد جماعت کے اموال و نفوس میں برکت عطا فرمائے اور آئندہ بھی ان کو بڑھنے کی توفیق دے۔پھر نمبر دو پہ جرمنی ہے۔پھر امریکہ ہے۔پھر کینیڈا ہے۔میں امریکہ کو بھی بتادیتا ہوں کہ ان کا اور کینیڈا کابڑا معمولی سا فرق رہ گیا ہے۔اگر انہوں نے زیادہ کوشش نہ کی تو یہ پہلے نمبر سے تیسرے نمبر پر آئے تھے تو اب شاید اور پیچھے چلے جائیں۔پھر کینیڈا چوتھے نمبر پر ہے۔پھر ہندوستان ہے۔پھر آسٹریلیا ہے۔پھر انڈو نیشیا ہے۔پھر مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے۔پھر گھانا ہے۔پھر وہاں مڈل ایسٹ کی ایک اور جماعت ہے۔اور فی کس ادائیگی کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہی ہے۔پھر سوئٹزرلینڈ ہے۔پھر آسٹریلیا ہے۔افریقہ میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے گھانا پہلے نمبر پر ہے۔ماریشس۔پھر نائیجیریا ہے۔پھر تنزانیہ۔پھر برکینا فاسو اور پھر بین۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال وقف جدید میں سترہ لاکھ بتیس ہزار افراد چندے میں شامل ہوئے اور اس سال شاملین کی تعداد میں جو اضافہ ہے وہ ایک لاکھ تئیس ہزار کا ہے۔اور تعداد میں اضافے میں جو نمایاں کام کیا ہے اس میں نائیجر ، سیر الیون، نائیجیریا، کیمرون بین، گیمبیا، کونگو کنساشا، تنزانیہ، لائبیریا اور سینیگال شامل ہیں۔