خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 263 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 263

خطبات مسرور جلد 17 263 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 صفات رذیلہ تو ترقی کر گئے ہیں۔" یہ سب برائیاں جو ہیں ان میں تو بڑی ترقی ہو رہی ہے۔" اور مُخْلِصِينَ لَهُ الدین وغیرہ صفات حسنہ جو تھے وہ آسمان پر اٹھ گئے۔" فرماتے ہیں کہ "تو کل، تفویض وغیرہ سب باتیں کالعدم ہیں۔" یعنی اللہ تعالیٰ پر تو کل بھی نہیں رہا۔اللہ تعالیٰ کے سپر د اپنے معاملات ایک مومن جو کرتا ہے اس کی بھی کوئی صورت کسی مومن سے نظر نہیں، شکل نظر نہیں آتی۔جو بظاہر so called مومن ہیں ، نام نہاد مومن ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔بالکل ہی اخلاق ختم ہو چکے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ " اب خدا کا رادہ ہے کہ ان کی تخم ریزی ہو۔" (البدر جلد 3 نمبر 10 مورخہ 8 مارچ 1904ء صفحہ 3) پہلے فرمایا کہ خدا کا ارادہ ہے کہ ان قوتوں کو زندہ کرے۔اس میں فرمایا خدا کا ارادہ ہے کہ ان کی تخم ریزی ہو اور یہ تخم ریزی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے سے ہوئی ہے اور خدا کا ان اخلاق کو زندہ کرنے کا اور عبادتوں کو خالص کرنے کا، حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کا ارادہ اللہ تعالیٰ نے اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے جاری فرمایا اور آگے اس تخم ریزی سے پیدا ہوئے ہوئے پودوں اور درختوں کی شاخیں ہم نے بننا ہے۔اور یہ ہم اس وقت کر سکتے ہیں جب اپنی عبادتوں کو اللہ تعالیٰ کے لیے خالص کریں۔دوسروں کی کمزوریاں دیکھ کر اپنی اصلاح کی کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا باقی ترجیحات پر حاوی ہو جائے۔ایک موقعے پر آپ نے فرمایا کہ " اعمال کے لیے اخلاص شرط ہے۔" (ملفوظات جلد 8 صفحہ 354) پس صرف ظاہری عمل ہو اور اس میں اخلاص نہ ہو ، اللہ تعالیٰ کی رضا کی تڑپ نہ ہو تو وہ عمل بے کار ہے۔نمازیں بے کار ہیں۔پس یہ بھی ہمیں ایک تنبیہ ہے کہ اپنی عبادتوں کو جب تک خالص نہیں کریں گے ان عبادتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔پھر ایک موقعے پر آپ نے فرمایا: واضح ہو کہ قرآن شریف کی رو سے انسان کی طبعی حالتوں کو اس کی اخلاقی اور روحانی حالتوں سے نہایت ہی شدید تعلقات واقع ہیں یہاں تک کہ انسان کے کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں پر اثر کرتے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا افطار کا یہ واقعہ بتایا تھا جو دیا جارہا تھا کہ افطاری کے لیے لوگ اکٹھے ہوئے تھے ان کی مثال دی تھی ان کی ظاہری حالت ہی ان کی روحانی حالت کی تصویر کھینچتی ہے۔پس یہ باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ ان کے اندر روحانیت اب ختم ہو چکی ہے اور یہ باتیں پھر ہمیں توجہ دلانے والی ہونی چاہئیں۔آپ فرماتے ہیں اور اگر ان طبعی حالتوں سے شریعت کی ہدایت کے موافق کام لیا جائے تو جیسا کہ نمک کی کان میں پڑ کر ہر ایک چیز نمک ہی ہو جاتی ہے ایسا ہی یہ تمام حالتیں اخلاقی ہی ہو جاتی ہیں۔فرمایاجو اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں، کھانے پینے کی باتیں ہیں، بنیادی اخلاق ہیں ، کھانوں میں balance سے کھانا ہے، یہ چیزیں اگر اللہ تعالیٰ کے حکم کو سامنے رکھتے ہوئے کی جائیں ، شریعت کی ہدایت کے مطابق کی جائیں تو ان سے تمہارے اخلاق بھی اچھے ہوں گے اور فرمایا کہ پھر یہ تمام حالتیں اخلاقی ہو جاتی ہیں اور روحانیت پر نہایت گہرا اثر کرتی ہیں۔اسی واسطے قرآن شریف نے تمام عبادات اور اندرونی پاکیزگی کے اغراض اور خشوع و خضوع کے مقاصد میں جسمانی طہارتوں اور جسمانی آداب اور جسمانی تعدیل