خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 264 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 264

خطبات مسرور جلد 17 264 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 کو بہت ملحوظ رکھا ہے۔ظاہری پاکیزگی بھی ضروری ہے۔آداب بھی ضروری ہیں۔اپنے آپ کو صحیح رکھنا بھی ضروری ہے۔تب ہی انسان متوازن ہو سکتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ اور غور کرنے کے وقت یہی فلاسفی نہایت صحیح معلوم ہوتی ہے کہ جسمانی اعضاء کا روح پر بہت قوی اثر ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے طبعی افعال کو بظاہر جسمانی ہیں مگر ہماری روحانی حالتوں پر ضرور ان کا اثر ہے۔مثلاً جب ہماری آنکھیں رونا شروع کر دیں اور گو تکلف سے ہی روئیں مگر فی الفور ان آنسوؤں کا ایک شعلہ اٹھ کر دل پر جا پڑتا ہے۔فورا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے۔تب دل بھی آنکھوں کی پیروی کر کے غمگین ہو جاتا ہے۔ایسا ہی جب ہم تکلف سے ہنسنا شروع کریں تو دل میں بھی ایک انبساط پیدا ہو جاتا ہے، ایک خوشی محسوس ہوتی ہے۔فرمایا کہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ جسمانی سجدہ بھی روح میں خشوع اور خضوع کی حالت پیدا کر دیتا ہے۔بعض دفعہ جسمانی سجدہ کرو تو اس سجدے کی حالت میں بھی ایک عاجزی کی حالت پید اہو جاتی ہے۔اس کے مقابل پر ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جب ہم گردن کو اونچی اور چھاتی کو ابھار کر چلیں تو یہ وضع رفتار ہم میں ایک قسم کا تکبر اور خود بینی پیدا کرتی ہے تو فرماتے ہیں کہ ان نمونوں سے پورے انکشاف کے کھل جاتا ہے کہ بے شک جسمانی اوضاع کاروحانی حالتوں پر اثر ہے۔(ماخوذ از اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 319-320) انسان کی روحانی حالت بہتر کرنے کے لیے پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ظاہری خوراک بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس لیے متوازن غذا کھانی چاہیے۔نہ ہی صرف گوشت خور ہو جاؤ نہ ہی صرف یہ فیصلہ کر لو کہ ہم نے سبزیوں کے علاوہ کچھ نہیں کھانا۔اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں انسان کے لیے پیدا کی ہیں انہیں کھانے کی اجازت ہے جو حلال ہیں، طیب ہیں اس میں توازن اور اسراف نہ ہو تو یہ انسان کی روحانی اور اخلاقی حالت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔متوازن غذ اسے انسان کے اخلاق بھی متوازن رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بھی توجہ رہتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ اسلام کی ہی خوبصورتی ہے کہ ہر معاملے میں رہنمائی کرتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ خدا تعالیٰ کا ان لوگوں پر اور تمام دنیا پر احسان تھا کہ حفظانِ صحت کے قواعد مقرر فرمائے۔یہاں تک کہ یہ بھی فرما دیا کہ كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا۔یعنی بے شک کھاؤ اور پیو مگر کھانے میں بھی بے جاطور پر کوئی زیادت کیفیت یا کمیت کی مت کرو۔(ماخوذ از ایام الصلح، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 332) کیونکہ اس سے بھی توازن خراب ہوتا ہے اور اس کا اثر پھر روحانی حالتوں پر بھی پڑتا ہے۔پس ایک حقیقی عابد جو اللہ تعالیٰ کے لیے خالص ہو کر عبادت کرتا ہے وہ نہ صرف اپنی روحانی حالت بہتر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ سے تعلق میں بڑھتا ہے بلکہ اپنی جسمانی حالت بھی ٹھیک کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا استعمال بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے۔دنیا کی چیزیں، آرام و آسائش اور کھانا پینا اس کا مقصود نہیں ہو تا بلکہ جتنی زندگی ہے وہ اس میں دنیا کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے اس زندگی کو گزارنے کی کوشش