خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 262
خطبات مسرور جلد 17 262 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 ( ملفوظات جلد 9 صفحہ 451) عظمت اور اسی کی ربوبیت کا خیال رکھے۔" فرمایا کہ " ادعیہ ماثورہ اور دوسری دعائیں خدا تعالیٰ سے بہت مانگے اور بہت توبہ استغفار کرے اور بار بار اپنی کمزوری کا اظہار کرے تاکہ تزکیہ نفس ہو جاوے اور خد اتعالیٰ سے سچا تعلق ہو جاوے اور اسی کی محبت میں محو ہو جاوے۔" پس اللہ تعالیٰ کے لیے جب دین خالص ہو گا، عبادت خالص ہوگی تو تزکیہ نفس بھی ہو گا۔اپنے نفس کو پاک کرنے کا موقع بھی ملے گا۔اللہ تعالیٰ کی عبادتوں کا بھی حق ادا ہو گا۔اور بندوں کے حقوق ادا کرنے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش ہو گی۔کسی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھائی کہ افطار کے وقت بڑے اہتمام سے مسلمان ایک جگہ افطار کے لیے جمع ہوئے اور کسی بات پر غالباً کھانے پر ہی پہلے گالم گلوچ شروع ہوئی اور اس سے بڑھ کر پھر ہاتھا پائی اور لڑائی شروع ہو گئی۔ایک دوسرے کو لکھے مار رہے ہیں، لڑائی کر رہے ہیں، نوچ گھسوٹ رہے ہیں، کھانا ادھر ادھر بکھرا پڑا ہے۔کوئی ادھر لڑھک رہا ہے کوئی ادھر لڑھک رہا ہے۔نہ بڑی عمر والے کی عزت ہے نہ چھوٹے کا لحاظ ہے۔آپس میں ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں اور یہ اس دوران ہو رہا ہے جو روزے کی حالت ہے اور با قاعدہ جس طرح ان کا رواج ہے کہ لمبی قمیضیں پہن کے نمازوں کے لیے بھی آتے ہیں وہ جسے پہن کے آئے ہوئے ہیں اور لڑائیاں ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے تو اس حالت میں یہ کہا ہے کہ تم نے روزے کی حالت میں کوئی غلط بات نہیں کرنی۔لڑائی کرنے والے کو بھی جواب نہیں دینا اور یہ کہہ دینا کہ میں روزے دار ہوں اور اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ روزے کی میں جزا ہوں تو کیا اس قسم کے روزے داروں کی اللہ تعالیٰ جزا بنے گا ؟ کیا یہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بن رہے ہیں ؟ کیا یہ تزکیہ نفس ہے جو روزوں سے ان کا ہو رہا ہے ؟ ان باتوں سے اور بھی واضح ہو جاتا ہے کہ آنے والے امام کو ماننے کی کیا اہمیت تھی اور کتناضروری تھا کہ مسلمانوں کی اصلاح کے لیے امام وقت آتا۔اور جب وہ آیا تو اس کو نہیں مان رہے لیکن یہ باتیں ہمیں اور اس طرف متوجہ کرتی ہیں کہ ہم اپنے جائزے لیں۔اپنی اصلاح کریں۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمارے اندر بھی اگر کوئی رنجشیں اور بے چینیاں ہیں تو ان کو دور کریں اور روزوں کا حق ادا کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کے لیے خالص ہوتے ہوئے اس کی عبادت کرنے والے ہوں اور پھر اس کے احکامات پر عمل کرنے والے ہوں۔اسی طرح ایک اور موقعے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ " اس وقت اسلام جس چیز کا نام ہے اس میں فرق آگیا ہے۔تمام اخلاق ذمیمہ بھر گئے ہیں۔" یعنی جو غلط قسم کی باتیں ہیں، فضول باتیں ہیں ، بد اخلاقیاں ہیں، برائیاں ہیں وہ تو بہت بھر گئے ہیں اور وہ اخلاص۔۔۔۔آپ فرماتے ہیں " اور وہ اخلاص جس کا ذکر مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّینَ۔میں ہوا ہے آسمان پر اٹھ گیا ہے۔" یعنی اس کا کوئی وجود ہی نظر نہیں آتا۔"خد اتعالیٰ کے ساتھ صدق، وفاداری، اخلاص، محبت اور خدا پر توکل کالعدم ہو گئے ہیں۔" آپ فرماتے ہیں کہ " اب خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ پھر نئے سرے سے ان قوتوں کو زندہ کرے۔" ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 352-353) پھر آپ نے فرمایا کہ " اب یہ زمانہ ہے کہ اس میں ریاکاری، عجب، خود بینی، تکبر، نخوت، رعونت و غیره