خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 261 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 261

خطبات مسرور جلد 17 261 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 نے اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کی بجائے شیطان کو اپنا دوست بنالیا ہے اور پھر وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کے عمل خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے کا انکار کرنے والوں کا یہی حال ہے۔آج کل علمائے سوء جو ہم دیکھتے ہیں ، جو ہمارے مخالفین ہیں ان کا یہی حال ہے۔اپنے ساتھ عامتہ الناس کو بھی یہ علماء گمر اہ کر رہے ہیں۔ان لوگوں کو یہی زعم ہے کہ ہمارے سے زیادہ یعنی ان لوگوں سے زیادہ اسلام پر عمل کرنے والا کوئی نہیں۔اپنے مقصد حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی طریقہ اور کوشش یا مکر یہ نہیں چھوڑتے اور حکومتیں بھی پھر ان سے خوفزدہ رہتی ہیں۔آج کل پاکستان میں کراچی میں مخالفت کا زور ہے۔اس بات پر مصر ہیں۔اور حکومت بھی ان کی یہی کہتی ہے کہ ہم اپنی مسجدوں کے منارے گرائیں۔لاکھ ان کو کہا کہ مسجدوں کے جو منارے بنے ہوئے ہیں یہ پرانی مسجدیں ہیں۔یہ پچاس ساٹھ سال سے بنی ہوئی مسجدیں ہیں لیکن ان کو سمجھ ہی نہیں آتی۔مولوی کا خوف بے تحاشا ہے۔افراد جماعت پر ظلم و تعدی میں یہ لوگ بڑھتے چلے جارہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف دشنام طرازی میں حد سے بڑھے ہوئے ہیں۔ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان پر گمر اہی لازم ہو چکی ہے۔جو نام نہاد علماء اس کے پیچھے ہیں یقیناً ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اس آخری زمانے میں مسجدیں بظاہر آباد نظر آئیں گی اور جو آج کل ہمیں وہاں غیروں کی دیکھنے میں نظر بھی آتی ہیں لیکن ہدایت سے خالی ہوں گی اور انہی میں سے فتنے اٹھیں گے اور وہیں لوٹ جائیں گے اور یہ لوگ اسلام کو بد نام کرنے والی مخلوق ہو گی جو بد ترین مخلوق ہے۔(شعب الايمان للبيهقى جلد 3 صفحه 317-318 حدیث 1763 مطبوعه مكتبة الرشد ناشرون بيروت 2003ء) پس ایسے میں ہماری اور بھی زیادہ ذمہ داری بن جاتی ہے کہ اپنی عبادتوں کو بھی خالص کریں اور دنیا کو اسلام کی حقیقی تعلیم سے بھی آشنا کریں۔ہمارے لیے تو ہماری کوشش سے زیادہ اسلام کی حقیقی تعلیم کو پھیلانے کے لیے اللہ تعالی راستے کھولتا ہے اور یہ مرکز بھی انہی میں سے ایک ہے۔پس ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے۔ہماری ذاتی کوشش ہوتی یا جماعتی کوشش ہوتی تو یہ کبھی تعمیر نہ ہو سکتا۔یہ صرف محض اور محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے یہ مرکز عطا فرمایا۔ان رمضان کے دنوں میں جب روح کی بہتری کے لیے اللہ تعالیٰ نے سامان بہم پہنچائے ہیں ، اپنے دین کو پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے لیے خالص کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے لیے دین کو خالص کرنے کے لیے ہماری کس طرح رہنمائی فرمائی ہے اس بارے میں آپ نے ایک موقعے پر فرمایا: " قرآن شریف میں لکھا ہے اُدْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ (الاعراف: 30)۔اخلاص سے خدا تعالیٰ کو یاد کرنا چاہیئے اور اس کے احسانوں کا بہت مطالعہ کرنا چاہیئے۔چاہیئے کہ اخلاص ہو ، احسان ہو اور اس کی طرف ایسا رجوع ہو کہ بس وہی ایک رب اور حقیقی کار ساز ہے۔" فرمایا کہ "عبادت کے اصول کا خلاصہ اصل میں یہی ہے کہ اپنے آپ کو اس طرح سے کھڑا کرے کہ گویا خدا کو دیکھ رہا ہے اور یا یہ کہ خدا اسے دیکھ رہا ہے۔ہر قسم کی ملونی اور ہر طرح کے شرک سے پاک ہو جاوے اور اسی کی