خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 257 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 257

خطبات مسرور جلد 17 257 20 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019ء بمطابق 17 / ہجرت 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے) یو کے حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ سے قبل مسجد مبارک اسلام آباد کا با قاعدہ افتتاح فرماتے ہوئے افتتاح کی پلیٹ کا پردہ ہٹایا اور مسجد میں تشریف لا کر فرمایا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله۔ابھی باہر میں نے مسجد کے افتتاح کی جو پلیٹ لگی ہوئی تھی اس کا پردہ ہٹا دیا۔وہ تو افتتاح ہو گیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب ربوہ کی مسجد مبارک کا افتتاح فرمایا تو اس وقت فرمایا تھا کہ افتتاح سے پہلے دو نفل کا انتظام ہونا چاہیے لیکن اس وقت وہاں انتظام نہیں ہو سکتا تھا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم سجدہ شکر کریں گے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 32 صفحہ 48-49 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 23 مارچ 1951ء) عمو ماروایت یہ ہے کہ میں جب افتتاح کی پلیٹ کا پردہ ہٹا تا ہوں تو ہم دعا کرتے ہیں۔آج اسی طریق پر عمل کرتے ہوئے بجائے دعا کے ابھی میں سجدہ شکر کروں گا۔آپ میرے ساتھ اس میں شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ایک چھوٹاسا مر کز ہمیں عطا فرمایا، یہ مسجد عطا فرمائی اور اس کے بعد پھر باقاعدہ خطبہ شروع ہو گا۔سجدہ شکر کر لیں۔( اس کے بعد حضور انور کی اقتداء میں تمام حاضرین نے سجدہ شکر ادا کیا) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَ أَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ ادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ كَمَا بدَاكُمْ تَعُودُونَ۔فَرِيقًا هَدَى وَفَرِيقًا حَقِّ عَلَيْهِمُ الضَّلَلَهُ إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيْطِيْنَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُّهْتَدُونَ يُبَنِيَّ أَدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا (الاعراف:30تا32) يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ان آیات کا ترجمہ ہے کہ تو کہہ دے میرے رب نے مجھے انصاف کا حکم دیا ہے اور یہ کہ ہر مسجد کے پاس اپنی توجہ درست کر لیا کرو اور اللہ کی عبادت کو خالص اسی کا حق قرار دیتے ہوئے اسی کو پکارو۔جس طرح اس نے تم کو شروع کیا تھا، پھر ایک دن تم اسی حالت کی طرف لوٹو گے۔ایک فریق کو اس نے ہدایت دی لیکن ایک اور فریق ہے جس پر گمر اہی واجب ہو گئی ہے ( یعنی وہ گمراہی کا مستحق ٹھہرا ہے) انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو اپنا دوست بنا لیا ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہدایت پاگئے ہیں۔اے آدم کے بیٹو! ہر مسجد کے قریب زینت کے