خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 258 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 258

258 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 خطبات مسرور جلد 17 سامان اختیار کر لیا کرو اور کھاؤ اور پیو اور اسراف نہ کرو کیونکہ وہ ( اللہ ) اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔الحمد للہ، اللہ تعالیٰ آج ہمیں اسلام آباد میں ، اسلام آباد کی اس مسجد میں جمعہ پڑھنے کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔جیسا کہ چند جمعے پہلے میں نے مرکز اسلام آباد منتقل ہونے کے بارے میں کہا تھا کہ مسجد فضل کے ساتھ اب دفاتر وغیرہ کے انتظامات میں کافی تنگی محسوس کی جانے لگی تھی اور اب دفاتر کے لیے بھی زیادہ بہتر اور کھلی گنجائش کی ضرورت تھی جو اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام آباد کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل کے بعد کافی حد تک میسر آگئی ہے۔اسی طرح جماعت کے خدمت کرنے والوں اور دفاتر میں کام کرنے والے کچھ لوگوں کو حسب گنجائش رہائش بھی مہیا ہو گئی ہے۔اسی طرح خلیفہ وقت کی رہائش بھی تعمیر ہو گئی ہے خلیفہ وقت کی رہائش کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مسجد بھی ہو تا کہ خلیفہ وقت کی اقتداء میں لوگ نمازوں کی جو ادائیگی ہے وہ آرام سے کر سکیں اور دوسرے درس و تدریس کے جو کام ہیں وہ بھی خلیفہ وقت سہولت کے ساتھ کر سکے۔گو آج رسمی طور پر ہم اس جمعے کے ساتھ مسجد کا افتتاح کر رہے ہیں لیکن عملاً میرے یہاں منتقل ہوتے ہی نمازوں اور دوسرے پروگراموں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔باہر سے خدام اطفال اور لجنہ کے وفود آتے رہے اور کافی بڑی تعداد میں اس میں شامل ہونے والے لوگ آتے رہے۔اس لیے اس مسجد میں ان کے ساتھ مجالس بھی ہوتی رہیں اور جن کے ساتھ دوسرے چھوٹے ہالوں میں پروگرام ہوئے تو نماز کے لیے انہیں مسجد میں آسانی سے سہولت حاصل ہو گئی، وہ یہاں آسکے۔یہ مسجد، مسجد فضل سے تقریباً چار گنازیادہ گنجائش رکھتی ہے۔لیکن جو لوگوں کے وفود آتے رہے اس میں یہی اندازہ ہوا کہ یہ مسجد بھی چھوٹی پڑتی رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی قبلہ رخ ایک ملٹی پرپز (multi-purpose) ہال بنایا گیا ہے۔اس میں گنجائش ہے۔اس میں زائد لوگ نماز پڑھتے رہے۔بہر حال یہ باتیں کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت یو۔کے میں بھی اور دنیا کے مختلف ممالک میں بھی مسجدیں بن رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے گذشتہ دس پندرہ سال میں مساجد کی تعمیر میں جماعتوں کو خاص توجہ پیدا ہوئی ہے اور اس توجہ کی وجہ سے مساجد تعمیر ہو رہی ہیں۔لیکن اس مسجد کی جس کا نام میں نے "مسجد مبارک " رکھا ہے اس لحاظ سے اہمیت ہے کہ خلیفہ وقت کی رہائش بھی یہاں ہے۔خدمت کرنے والوں میں سے قریباً انیس تھیں لوگوں کی رہائش بھی اچھے مناسب گھروں کی صورت میں یہاں ہے، اور تمام ضروری دفاتر جن سے میرا روزانہ عموماً زیادہ واسطہ رہتا ہے وہ بھی یہاں ہیں۔یعنی یہ جگہ اور یہ مسجد اس لحاظ سے مرکزی مسجد ہے اور یہ اہمیت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ مسجد اس لحاظ سے مسجد مبارک کی مثیل بھی ہو اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی اور ہر لحاظ سے مبارک بھی ہو۔جب اس کا نام رکھنے کی تجویز ہورہی تھی تو اس سے پہلے اور نام ذہن میں آتے رہے۔بعض ناموں کے مشورے بھی ہوتے رہے لیکن پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام ایک دم میرے سامنے آگیا جس کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا۔الہام یہ تھا "مُبَارِكْ وَ مُبَارَكٌ وَ كُلُّ أَمْرٍ مُّبَارَكَ يُجْعَلُ فِيْهِ" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں ہی اس کا ترجمہ یہ ہے کہ " یعنی یہ مسجد برکت دہندہ