خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 256
خطبات مسرور جلد 17 256 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 ان کا بیٹا یہاں لندن میں ہے رانا خالد صاحب کا داماد ہے۔ان کے بڑے بھائی فضیل عیاض صاحب ہیں جو واقف زندگی ہیں، مربی ہیں۔پہلے ایم۔ٹی۔اے میں خدمات بجالا ر ہے تھے ، اب جامعہ احمد یہ ربوہ میں ہیں۔دوسرے جو مرحوم ہیں وہ ڈاکٹر افتخار صاحب ہیں ان کا تعلق ترگڑی ضلع گوجر انوالہ سے تھا۔آپ حضرت محمد جمال صاحب صحابی مسیح موعود کے نواسے تھے۔ان کے خاندان میں احمدیت کا آغاز آپ کے دادا خواجہ جلال الدین صاحب کے ذریعے خلافت ثانیہ میں ہوا۔ان کے والد خواجہ نذیر احمد صاحب کو تعلیم الاسلام کالج ربوہ میں کیمسٹری پڑھانے کی توفیق ملی۔مرحوم ڈاکٹر صاحب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم۔بی۔بی۔ایس کرنے کے بعد تقریباً تین سال احمد یہ کلینک کانو، نائیجیریا میں خدمت کی توفیق پائی۔تین سال بعد امریکہ چلے گئے جہاں انہوں نے ایم۔ڈی کیا۔اس کے بعد تقریباً پندرہ سال رہنے کے بعد وہاں سے ایم ڈی کر کے پھر پاکستان آگئے۔پھر پندرہ سال یہاں پاکستان میں رہے۔پھر تین سال پہلے امریکہ منتقل ہو گئے تھے جہاں کیلے فورنیا میں آپ نے امتحان پاس کر کے وہیں کام شروع کر دیا۔پھر بچیوں کی وجہ سے پاکستان آگئے۔مرحوم بڑے غریب پرور ، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار تھے۔مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے اور ایک مخلص انسان تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں یاد گار چھوڑی ہیں۔اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کے ساتھ رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔اور ان کی اولاد کو بھی جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 31 مئی 2019ء جلد 26 شماره 23 صفحہ 05ت10)