خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 255
خطبات مسرور جلد 17 255 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 پر الٹائے اور جہاں جہاں بھی جماعت کے خلاف منصوبے باندھے جارہے ہیں اللہ تعالیٰ وہاں ان کی تدبیریں اور ان کے مکر ان پر الٹائے۔مسلم امہ کے لیے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو ظلم کرنے اور ایک دوسرے کی گرد نہیں کاٹنے سے روکے ، بچائے اور خالص مسلمان بنائے۔زمانے کے امام کو یہ ماننے والے ہوں۔دنیا کے حالات کے لیے عمومی طور پر بھی دعا کریں۔بڑی تیزی سے بہت بڑی تباہی کی طرف جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کو عقل دے اور یہ خدا تعالیٰ کو پہچانیں تا کہ اس تباہی سے بچ سکیں۔نماز کے بعد میں دو جنازے غائب پڑھاؤں گا۔ان کی وفات تو دو مہینے پہلے کی ہے لیکن یہ کوائف ابھی میرے سامنے آئے ہیں۔پہلا نام مکرم ڈاکٹر طاہر عزیز احمد صاحب ابن ارشد اللہ بھٹی صاحب مرحوم اسلام آباد کا ہے اور دوسرے ڈاکٹر افتخار احمد صاحب ابن ڈاکٹر خواجہ نذیر احمد صاحب مرحوم امریکہ ہیں۔یہ دونوں فتح جنگ کے قریب اپنی زمینوں کے معاملات دیکھنے کے لیے گئے ہوئے تھے وہاں ڈاکٹر افتخار احمد صاحب کے ایک ملازم نے 13 / مارچ کو انہیں اغوا کرنے کے بعد دونوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔وہاں قاتلوں کو یہ فکر نہیں ہوتی کہ اگر احمدی کو قتل کر دیا تو ہم پکڑے جائیں گے۔کیونکہ احمدی کا قتل تو ان کے نزدیک ثواب بھی ہے اور پھر مولوی کی یہ اشیر باد بھی ہے کہ ان کو بچانے کی کوشش کریں گے بلکہ پوری کوشش کریں گے۔اس لحاظ سے کچھ نہ کچھ احمدیت کا عنصر بھی اس میں شامل ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس لحاظ سے شہادت بھی ہے۔ڈاکٹر طاہر عزیز احمد صاحب 27 نومبر 1967ء کو مٹھ ٹوانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے خاندان میں احمدیت کا آغاز ان کے پڑدادا حضرت مولوی نور احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ لودھی ننگل ضلع گورداسپور کے ذریعے ہوا۔حضرت مولوی نور احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مولوی محمد حسین بٹالوی کے اس فتویٰ کفر پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف تیار کیا تھا اور اس کو، مولوی محمد حسین بٹالوی کو اس بارے میں مولوی صاحب نے خط لکھا تھا جو الحکم کے پہلے شمارے 8 / اکتوبر 1897ء میں شامل اشاعت ہے۔(ماخوذ از الحکم 8 اکتوبر 1897ء صفحہ 5-6) نیز حضرت مولوی نور احمد صاحب کے والد مولوی اللہ دتہ بھٹی صاحب آف لودھی ننگل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بچوں مرزا سلطان احمد صاحب اور مرزا فضل احمد صاحب کی تعلیم کے لیے بھی قادیان بلایا تھا جس کا ذکر " تاریخ احمدیت " جلد اول میں ہے۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 119) مرحوم نے میٹرک کے بعد اسلام آباد ہو میو پیتھک میڈیکل کالج سے ڈی۔ایچ۔ایم۔ایس کا امتحان پاس کیا۔پھر چٹھہ بختاور اسلام آباد میں پریکٹس شروع کی۔بڑے ہر دل عزیز ڈاکٹر تھے ، بے حد خلیق تھے، متواضع تھے، ہمدرد اور نفیس طبع انسان تھے۔ایک عرصے تک ڈاکٹر صاحب کا گھر نماز سینٹر کے لیے بھی استعمال ہو تا رہا۔خلافت کے ساتھ بھی بہت پیار کا تعلق تھا۔آپ کی وفات پر سینکڑوں غیر از جماعت مردوزن نے تعزیت کی اور آپ کی وفات کو ایک قومی نقصان قرار دیا۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا یاد گار چھوڑے ہیں۔