خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 236 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 236

خطبات مسرور جلد 17 236 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 یہ ان کی ایک خاص خدمت کا ذکر ہے جو اس موقعے پر بیان ہوا۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عقبہ بن عثمان ہے۔حضرت عقبہ بن عثمان کی والدہ کا نام ام جميل بنت قطبہ تھا۔(الطبقات الكبرى لابن۔سعد الجزء الثالث صفحه 300 وَمِنْ بَنِي زُرَيق بِنْ عَامِرُ بِن زُریق۔۔۔دار احياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء) حضرت عقبہ اللہ انصار کے قبیلہ بَنُو زُریق میں سے تھے۔حضرت عقبہ اللہ اور آپ کے بھائی حضرت سعد بن عثمان کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی تھی۔مختلف تاریخی کتب میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ غزوہ احد کے موقعے پر جو چند لوگ حملے کی شدت سے وقتی طور پر بھاگ اٹھے تھے ان میں سے دو شخص حضرت عقبہ بن عثمان اور حضرت سعد بن عثمان بھی تھے۔یہاں تک کہ وہ آخوض کے بالمقابل ایک پہاڑ جکعب پر پہنچ گئے اور تین روز تک وہاں قیام کیا۔اغوص مدینے سے چند میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے۔پھر جب وہ دونوں واپس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے اس بات کا ذکر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔لَقَدْ ذَهَبْتُمْ فِيهَا عَرِيضَةً۔یعنی تم اس طرف چل دیے جس میں کشادگی تھی۔(اسدالغابة في معرفة الصحابة الجزء الرابع صفحه 54-5 عُقْبَهُ بِن عُثْمَان دار الكتب العلمية بيروت 2008ء) (جامع البيان في تاويل القرآن معروف تفسیر طبری جزء 4 صفحه 183-184، سورة آل عمران زیر آیت 156 مطبوعه دار احياء التراث العربى بيروت 2001ء) (معجم البلدان جزء 1 صفحه 180 زیر لفظ اعوص) بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی چشم پوشی فرمائی اور ان کی غلطی سے درگزر فرمایا۔کوئی باز پرس نہیں کی۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن سہل۔حضرت عبد اللہ بن سہل کا تعلق قبیلہ بنی زَعُورَاء سے تھا جو کہ بنو عبد الاشہل کے حلیف تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ عنسانی تھے۔حضرت عبد اللہ کے دادا کا نام بعض نے زید اور بعض نے رافع بھی بیان کیا ہے۔حضرت عبد اللہ کی والدہ کا نام صعبه بنت تیہان تھا جو حضرت ابو الهيثم بن تيمان پے کی بہن تھیں۔آپ حضرت رافع بن سہل کے بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔آپ کے بھائی حضرت رافع آپ کے ہمراہ غزوہ احد اور خندق میں شریک ہوئے۔حضرت عبد اللہ غزوہ خندق میں شہید ہوئے۔بنو عُوَیف کے ایک شخص نے آپ کو تیر مار کر شہید کیا تھا۔(السيرة النبويه لابن هشام ،صفحه 464 ، الانصار ومن معهم ، دارالکتب العلميه بيروت 2001ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 236، عبدالله بن سهل، دار احياء التراث العربى 1996ء)(اسد الغابه في معرفة الصحابه لابن اثیر جلد3، صفحہ 269 عبدالله بن سهل، دارالکتب العلميه بيروت 2008ء) مغیرہ بن حکیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ سے پوچھا کہ کیا آپ غزوہ بدر میں شریک