خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 237 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 237

خطبات مسرور جلد 17 237 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 تھے ؟ آپ نے جواب دیا کہ ہاں اور میں بیعت عقبہ میں بھی شامل تھا۔(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد لعلى بن ابى بكر جلد 6 صفحه 108، كتاب المغازى والسير باب قد حضر بدرا جماعة، حديث 10044 ، دار الکتب العلميه بيروت 2001ء) حضرت عبد اللہ کے غزوہ حمراء الاسد ، جو مدینہ سے آٹھ میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے، (معجم البلدان جلد 2 صفحه 181 زیر لفظ حمراء الاسد) اس میں شامل ہونے کا ذکر بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کتاب سُبُلُ الْهُدی ، میں یوں ملتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن سہل اور حضرت رافع بن سہل دونوں بھائی جو قبیلہ بنو عبد الاشہل میں سے تھے جب وہ دونوں غزوۂ احد سے واپس آئے تو وہ شدید زخمی تھے۔جنگ میں زخمی ہو گئے اور حضرت عبد اللہ زیادہ زخمی تھے۔جب ان دونوں بھائیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حمراء الاسد کی طرف جانے اور اس میں شمولیت کی بابت آپ کے حکم کے بارے میں سنا تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا۔بخدا اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ میں شرکت نہ کر سکے تو یہ ایک بہت بڑی محرومی ہو گی۔زخمی حالت میں تھے لیکن اس کے باوجو د بھی ایک جذبہ تھا۔ایمان میں پختگی تھی۔پھر کہنے لگے بخدا ہمارے پاس کوئی سواری بھی نہیں ہے جس پر ہم سوار ہوں اور نہ ہی ہم جانتے ہیں کہ ہم کس طرح یہ کام کریں۔حضرت عبد اللہ نے کہا کہ آؤ میرے ساتھ ہم پیدل چلتے ہیں۔حضرت رافع نے کہا کہ اللہ کی قسم امجھے تو زخموں کی وجہ سے چلنے کی سکت بھی نہیں ہے۔آپ کے بھائی نے کہا کہ آؤ ہم آہستہ آہستہ چلتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں۔چنانچہ وہ دونوں گرتے پڑتے چلنے لگے۔حضرت رافع نے کبھی کمزوری محسوس کی تو حضرت عبد اللہ نے حضرت رافع کو اپنی پیٹھ پر اٹھا لیا۔کبھی وہ پیدل چلنے لگے۔ایسی حالت تھی کہ دونوں ہی زخمی تھے لیکن جو بہتر تھے وہ زیادہ زخمی کو اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے تھے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلتے رہے۔کمزوری کی وجہ سے بعض دفعہ ایسی حالت ہوتی تھی کہ وہ حرکت بھی نہیں کر سکتے تھے۔یہاں تک کہ عشاء کے وقت وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔صحابہ کرام اس وقت آگ جلا رہے تھے۔ایک ڈیرہ ڈال لیا تھا۔رات کا وقت تھا تو آپ دونوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا۔اس رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہرے پر حضرت عباد بن بشیر و متعین تھے۔جب یہ پہنچے وہاں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ، دونوں سے پوچھا کہ کس چیز نے تمہیں روکے رکھا تو ان دونوں نے اس کا سبب بتایا کہ کیا وجہ ہو گئی۔اس پر آپ نے ان دونوں کو دعائے خیر دیتے ہوئے فرمایا اگر تم دونوں کو لمبی عمر نصیب ہوئی تو تم دیکھو گے کہ تم لوگوں کو گھوڑے اور خچر اور اونٹ بطور سواریوں کے نصیب ہوں گے۔ابھی تو تم گرتے پڑتے پیدل آئے ہو لیکن لمبی زندگی پاؤ گے تو یہ دیکھو گے کہ یہ سب سواریاں تمہیں میسر آجائیں گی لیکن ساتھ یہ بھی فرمایا کہ لیکن وہ تمہارے لیے تم دونوں کے اس سفر سے بہتر نہیں ہوں گی جو تم نے پیدل گرتے پڑتے کیا ہے۔(سُبل الهدى والرشاد فى سيرة خير العباد لمحمد بن يوسف، جلد 4 صفحه 310 ، الباب الرابع عشر في غزوه حمراء الاسد، دار الكتب العلميه بيروت 1993ء)