خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 235 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 235

خطبات مسرور جلد 17 235 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 خدمت میں عرض کر دیا اور یہ بھی بتایا کہ ابو سفیان نے اس سے اس قدر انعام کا وعدہ کیا تھا۔اس کے بعد یہ شخص چند دن تک مدینے میں ٹھہرا اور پھر اپنی خوشی سے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سن کے، مسلمانوں کے ساتھ رہ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوشوں میں داخل ہو گیا۔اسلام لے آیا۔ابوسفیان کی اس خونی سازش نے اس بات کو آگے سے بھی زیادہ ضروری کر دیا کہ ملے والوں کے ارادے اور نیت سے آگاہی رکھی جائے۔تاکہ پتا لگے کہ ان کی کیا نیت ہے کہ اس طرح کی خفیہ سازشیں بھی کر رہے ہیں۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وجہ سے اپنے دو صحابی عمرو بن امیہ ضمری اور سلمہ بن اسلم، جن کا ذکر ہو رہا ہے، ان کو کتے کی طرف روانہ فرمایا اور ابوسفیان کی اس سازش قتل اور اس کی سابقہ خون آشام کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ بھی اجازت دے دی کہ اگر موقع پائیں تو بے شک اسلام کے اس حربی جنگی دشمن کا خاتمہ کر دیں۔مگر جب امیہ اور ان کا ساتھی مکہ میں پہنچے تو قریش ہوشیار ہو گئے اور یہ دو صحابی اپنی جان بچا کر مدینے کی طرف واپس لوٹ آئے۔راستے میں انہیں قریش کے دو جاسوس مل گئے جنہیں رؤسائے قریش نے مسلمانوں کی حرکات و سکنات کا پتا لینے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات کا علم حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔اب یہ بھی کوئی تعجب نہیں کہ یہ تدبیر بھی قریش کی کسی اور خونی سازش کا پیش خیمہ ہو ، جیسے پہلے ایک آدمی کو بھیجا تھا۔ان کو بھی بھیجا ہو کہ سازش کر کے نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قتل کریں مگر خدا کا ایسا فضل ہوا کہ امیہ اور سلمہ بن اسلم کو ان کی جاسوسی کا پتا چل گیا جس پر انہوں نے ان جاسوسوں پر حملہ کر کے انہیں قید کر لینا چاہا مگر انہوں نے سامنے سے مقابلہ کیا۔چنانچہ اس لڑائی میں ایک جاسوس تو مارا گیا اور دوسرے کو قید کر کے وہ اپنے ساتھ مدینے میں واپس لے آئے۔اس سریہ کی تاریخ کے متعلق مؤرخین میں اختلاف ہے۔ابن ہشام اور طبری اسے 14 ہجری میں بیان کرتے ہیں مگر ابن سعد نے اسے 16 ہجری میں لکھا ہے۔علامہ ق قسطلانی اور زرقانی نے ابن سعد کی روایت کو ترجیح دی ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ان ساروں کی ( تحقیق کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ لہذا میں نے بھی اسے 16 ہجری میں بیان کیا ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے۔واللہ اعلم۔ابن سعد کی روایت کے مفہوم کی تائید بیہقی نے بھی کی ہے مگر اس میں اس واقعہ کے زمانہ کا پتا نہیں چلتا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 741 تا 743) صلح حدیبیہ کے موقع پر حضرت سلمہ بن اسلم کا ذکر یوں ملتا ہے کہ حضرت ام عمارہ بیان کرتی ہیں کہ میں صلح حدیبیہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہی تھی جبکہ آپ بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت عبادین پیشر ہے، اور حضرت سلمہ بن اسلم دونوں اپنی خود پہنے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے پہرہ دے رہے تھے۔جب قریش کے سفیر سہیل بن عمرو نے اپنی آواز کو بلند کیا تو ان دونوں نے اسے کہا کہ اپنی آواز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دھیما رکھو، آہستہ رکھو، ہلکی رکھو۔(کتاب المغازى جلد 2 صفحه 93 باب غزوة الحديبية، دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)