خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 232
خطبات مسرور جلد 17 232 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 نام خلدہ لکھا ہے۔حضرت عبد اللہ بن قیس کے بیٹے کا نام عبد الرحمن اور بیٹی کا نام عمیرہ تھا۔ان دونوں کی والدہ کا نام سُعاد بنت قیس تھا۔ان کے علاوہ آپ کی ایک اور بیٹی بھی تھیں جن کا نام ایم عون تھا۔حضرت عبد اللہ بن قیس غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔عبد اللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کے مطابق آپ غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے جبکہ دوسرے قول کے مطابق آپ غزوہ احد میں شہید نہیں ہوئے بلکہ آپ زندہ رہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں شریک ہوئے اور آپؐ نے حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں وفات پائی۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 474 ، الانصار ومن معهم / نسب عفراء، دار الكتب العلمية بيروت 2001) (الطبقات الكبرى لابن۔سعد الجزء الثالث صفحه 258 “عبدالله بن قیس "داراحیاء التراث العربي بیروت لبنان 1996ء) تاریخ کی مختلف کتب میں بعض جگہ اختلاف ہو جاتا ہے اس لیے میں بیان کر دیتا ہوں۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سلمہ بن اسلم ہے۔حضرت سلمہ بن اسلم قبیلہ بنو حارثہ بن حارث سے تھے۔آپ کے والد کا نام اسلم تھا۔ایک قول کے مطابق آپ کے دادا کا نام حریش تھا جبکہ دوسرے قول کے مطابق حریں تھا۔آپ کی کنیت ابو سعد تھی۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 464 ، الانصار ومن معهم / من بنى عبيد بن كعب وحلفائهم، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء) (الاستيعاب في م فة الاصحاب المجلد الثانى صفحه 198 "سلمه معر اسلم بن دار الكتب العلميه بيروت لبنان (2002ء) حضرت سلمہ بن اسلم کی والدہ کا نام سُعاد بنت رافع تھا۔حضرت سلمہ بن اسلم غزوہ بدر، غزوۂ احد، غزوہ خندق اور اس کے علاوہ دیگر تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔آپ نے غزوہ بدر میں صائب بن عبید اور نعمان بن عمرو کو قید کیا تھا۔حضرت سلمہ بن اسلم حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں جنگ جسر میں شہید ہوئے تھے جو دریائے فرات کے کنارے لڑی گئی تھی۔اس جنگ کی تفصیل، میں گذشتہ خطبات میں بیان کر چکا ہوں۔بہت بڑی جنگ تھی جو مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان لڑی گئی تھی اور جسر پل کو کہتے ہیں۔دریا پر ایک پل بنایا گیا تھا۔اس سے ، جسر نام ہے اس کے ذریعے سے پھر مسلمان دوسرے علاقے میں گئے تھے۔اور اس جنگ میں ایرانیوں کی طرف سے جنگی ہاتھی بھی استعمال ہوئے تھے۔بہر حال جنگ میں دونوں فریقین کا بہت نقصان ہوا۔مسلمانوں کا خاص طور پر بہت نقصان ہوا تھا۔بوقت وفات روایات کے اختلاف کے ساتھ کم و بیش آپ کی عمر 38 سال بیان کی جاتی ہے۔" (الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثالث صفحه 236 سلمه بن اسلم وَمِنْ حُلَفَاءِ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ بْنِ جسم داراحياء التراث العربى بیروت لبنان 1996ء) (اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثاني صفحه "سلمه بن اسلم دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر 516 عسقلانی جلد 3 صفحه 120 سلمه بن اسلم، دارالفکر بیروت 2001 ء) ( تاریخ ابن خلدون متر جم جلد 3 حصہ اول صفحہ 271، دارالاشاعت کراچی 2003ء)