خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 233 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 233

خطبات مسرور جلد 17 233 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 علامہ نور الدین حلبی کی مشہور کتاب سیرت حلبیہ میں غزوہ بدر کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کے ضمن میں بیان ہے کہ غزوہ بدر میں حضرت سلمہ بن اسلم کی تلوار ٹوٹ گئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کھجور کی چھڑی دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کے ساتھ لڑائی کرو۔حضرت سلمہ بن اسلم نے جیسے ہی اس چھڑی کو اپنے ہاتھ میں لیا تو وہ ایک بہترین تلوار بن گئی اور وہ بعد میں ہمیشہ آپ کے پاس رہی۔(السيرة الحلبية جلد2 صفحه 245 ذكر مغازيم يا الله غزوة بدر الكبرى ، دار الكتب العلميه بيروت 2002ء) شرح زرقانی اور دلائل نبوت میں ہے کہ بدر کے روز حضرت سلمہ بن اسلم کی تلوار ٹوٹ گئی تو خالی ہاتھ رہ گئے اور بغیر کسی ہتھیار کے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک چھڑی دیتے ہوئے فرمایا اس کے ساتھ لڑائی کرو تو وہ ایک بہترین تلوار بن گئی جو یوم جسر میں شہید ہونے تک آپ کے پاس رہی۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جزء 2 صفحه 302 باب غزوة بدر الكبرى، دارالکتب العلمية بيروت 1996ء) (دلائل النبوة للبيهقى جلد3 صفحه 99 باب ما ذكر فى المغازى من دعائه۔۔۔۔دارالکتب العلمية بیروت 1988ء) ابن سعد غزوہ خندق کے ذکر کے ضمن میں لکھتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر مہاجرین کا جھنڈا حضرت زید بن حارثہ کے پاس تھا اور انصار کا جھنڈ ا حضرت سعد بن عبادہ کے پاس تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمہ بن اسلم کو دوسو آدمیوں پر نگران مقرر کیا تھا۔ان جھنڈوں کے نیچے جو مختلف پارٹیاں تھیں ان پر نگران مقرر کیے گئے تھے تو حضرت سلمہ کو دوسو آدمیوں پر نگران مقرر کیا گیا تھا اور حضرت زید بن حارثہ کو تین سو آدمیوں پر نگران مقرر کیا گیا تھا اور ان کی یہ ڈیوٹی مقرر فرمائی کہ وہ مدینے کا پہرہ دیں گے اور بآواز بلند تکبیر پڑھتے رہیں گے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ بنو قریظہ کی طرف سے جہاں بچے وغیرہ حفاظت کی غرض سے رکھے گئے تھے اس جگہ پر حملے کا اندیشہ تھا۔( عيون الاثر جلد 2 صفحه 88 غزوة الخندق دار القلم بيروت 1993ء) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی ایک سازش ہوئی تھی اور اس کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ غزوہ احزاب کی ذلت بھری ناکامی کی یاد نے قریش مکہ کے تن بدن میں آگ لگارکھی تھی اور طبعاً یہ قلبی آگ زیادہ تر ابو سفیان کے حصے میں آئی تھی جو مکہ کار کیس تھا اور احزاب کی مہم میں خاص طور پر ذلت کی مار کھا چکا تھا۔کچھ عرصے تک ابوسفیان اس آگ میں اندر ہی اندر جلتا رہا مگر بالآخر معاملہ اس کی برداشت سے باہر نکل گیا اور اس آگ کے مخفی شعلے باہر آنے شروع ہوئے، ان کا اظہار ہو نا شروع ہو گیا۔طبعا کفار کی سب سے زیادہ عداوت بلکه در حقیقت اصل عداوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے ساتھ تھی اس لیے اب ابوسفیان اس خیال میں پڑ گیا کہ جب ظاہری تدبیروں اور حیلوں اور جنگوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو کیوں کسی مخفی تدبیر سے، (کسی بہانے سے، کسی حیلے سے ) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتمہ نہ کر دیا جائے، کیوں ایسی تدبیر نہ کی جائے۔وہ یہ جانتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد کوئی خاص پہرہ نہیں رہتا بلکہ بعض اوقات آپ بالکل بے حفاظتی کی