خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 231
خطبات مسرور جلد 17 231 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 ہے۔ابن ہشام نے آپؐ کا قبیلہ بنو جداره بیان کیا ہے جبکہ ابن اسحاق نے بنو حارثہ بیان کیا ہے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 467 ، الانصار ومن معهم من بنى جدارة، دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 277 عبدالله بن عمير، داراحياء التراث بن العربي 1996ء) (الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر العسقلاني الجزء الرابع،صفحه 172، عبدالله عمیر، دارالکتب العلميه بيروت 2005ء) دونوں ہی تاریخ لکھنے والے ہیں۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عمرو بن حارث ہے۔حضرت عمرو کا تعلق قبیلہ بنو حارث سے تھا۔بعض نے آپ کا نام عمر و بیان کیا ہے جبکہ دیگر آپ کا نام عامر بھی بیان کرتے ہیں۔آپ کی کنیت ابو نافع تھی۔حضرت عمر ڈو نے شروع میں ہی مکہ میں اسلام قبول کر لیا تھا۔آپؐ ہجرت حبشہ ثانیہ میں شامل تھے۔آپ کو غزوہ بدر میں شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 463 ، باب من حضر بدرا من المسلمين دار الكتب العلميه بيروت 2001ء) (الاستيعاب في معرفة رفة الاصحاب لابی عمر جلد3 صفحه 255 عمرو بن حارث، دارالکتب العلميه بيروت 2002ء)(اسد الغابه فى معرفة الصحابه لا بن اثیر ،جلد4، صفحه 197 ، عمرو بن حارث ، دار الكتب العلميه بيروت 2008ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن کعب حضرت عبد اللہ بن کعب قبیلہ بنو مازن سے تھے۔آپ کے والد کا نام کعب بن عمرو اور آپ کی والدہ کا نام رُباب بنت عبد اللہ تھا۔آپ حضرت ابولیلی مازنی لے کے بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن کعب کے ایک بیٹے کا نام حارث تھا جو زُغَیبَہ بنتِ آؤس سے پیدا ہوئے تھے۔حضرت عبد اللہ بن کعب غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے روز اموال غنیمت پر نگران مقرر فرمایا تھا۔اس کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اموال خمس پر نگران بننے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت عبد اللہ بن کعب غزوہ احد، غزوہ خندق اور اس کے علاوہ تمام دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت عبد اللہ بن کعب کی وفات مدینے میں حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں 33 ہجری میں ہوئی اور آپ کی نماز جنازہ حضرت عثمان نے پڑھائی۔آپ کی کنیت ابو حارث کے علاوہ ابو یحی بھی بیان کی جاتی ہے۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 475 ، الانصار ومن معهم / من بنى مازن بن النجار و حلفائهم، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 268 عبد الله بن كعب بن عمرو‘ داراحياء التراث العربی بیروت لبنان (1996ء) (الاستيعاب في معرفة الاصحاب المجلد الثالث صفحه 105 "عبدالله بن كعب المازني دارا كتب العلميه بيروت لبنان 2002ء) (اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثالث صفحه 370 عبدالله بن كعب بن عمرو دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن قیس۔حضرت عبد اللہ بن قیس قبیلہ بنو نجار سے تھے۔آپ کے دادا کا نام سیرت اور تاریخ کی کتابوں میں زیادہ تر خالد بیان ہوا ہے تاہم طبقات الکبری میں ان کا