خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 230 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 230

خطبات مسرور جلد 17 230 18 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019ء بمطابق 103 ہجرت 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں پہلا نام ہے حضرت عبید۔ان کا پورا نام حضرت عبید بن ابو عبید انصاری او سی ، تھا۔ابن ہشام کے مطابق آپ قبیلہ اوس کے خاندان بنو امیہ سے تعلق رکھتے تھے۔حضرت عبید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة المجلد الثالث صفحه 538-539 دار الكتب العلميه بيروت 2008ء) (السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 465 ، الأَنْصَارُ وَمَنْ مَعَهُمْ ، دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2001ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد جزء3 صفحه 243 وَمِنْ حُلَفَاءِ بَنِي ظَفَرْ، عُبيد بن أَبِي عُبيد، دارا لاحياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء) اس سے زیادہ ان کی مزید تفصیل نہیں ہے۔دوسرے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت عبداللہ بن نعمان بن بلدمہ اللہ ہے۔حضرت عبد اللہ کے دادا کا نام بلدمه يا بلدمہ بھی بیان کیا جاتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن نعمان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو خُناس سے تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 471، ذِكْرُ الْأَنْصَارِ وَمَنْ مَعَهُمْ / مِنْ بَنِي خُنّاس ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)(الاصابه في تمييز الصحابه الجزء الرابع صفحه 213 ، عَبد الله بن النعمان ،دارالكتب العلميه بیروت لبنان (2005ء) حضرت عبد اللہ بن نعمان حضرت ابو قتادہ کے چچازاد بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن نعمان کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت ملی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 293 طَبَقَاتُ الْبَحْرِيينَ مِنَ الأَنْصَارِ / عَبْدِ الله بْنِ النُّعمان، دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء) پھر جن صحابی کا ذکر کرنا ہے ان کا نام ہے حضرت عبد اللہ بن عمیر حضرت عبد اللہ بن عمیر کا تعلق قبیلہ بَنُو جِدَارَہ سے تھا۔آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ایک قول کے مطابق آپ کے والد کا نام عمیر کے بجائے عبید بھی بیان ہوا ہے۔اسی طرح بعض نے آپ کے دادا کا نام عدی بیان کیا ہے جبکہ بعض نے حارثہ بیان کیا