خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 229 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 229

خطبات مسرور جلد 17 229 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 پابندی کیا کرتے تھے۔تبلیغ کا بڑا شوق تھا اور ہمیشہ تبلیغ کرتے رہتے، کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔چندہ جات کی ادائیگی کرنے والوں میں صف اول میں شمار ہوتے تھے بلکہ ہر وقت اسی فکر میں رہتے تھے کہ کوئی بھی آمد ہو تو چندہ دوں اور یہ کہا کرتے تھے کہ اس عارضی دنیا کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔آپ موصی بھی تھے اور لوگوں کو اس بابرکت نظام میں شامل ہونے کی تحریک کیا کرتے تھے۔قیام نماز میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔پنجگانہ نماز کا التزام خود کرتے۔اپنے بچوں اور پوتوں پوتیوں اور نواسے نواسیوں کو بھی اس کا التزام کروانے کی نصیحت کی۔تہجد بڑے شوق سے ادا کیا کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں آپ کو بہت یاد تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کا بھی بڑا شوق تھا۔ان کے بیٹے شمعون جمعہ صاحب جو جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں استاد ہیں کہتے ہیں کہ 1987ء سے 1990ء کے دوران ہم تین بھائی جامعہ تنزانیہ میں پڑھتے تھے۔( مبشر کا کورس وہاں ہوتا ہے ) اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک دفعہ چھٹیوں کے دوران ہم بھائیوں نے آپس میں یہ مشورہ کیا کہ ہم میں سے ایک بھائی جامعہ کی پڑھائی چھوڑ کر گھر واپس آجائے اور والدین کا روز مرہ کے کاموں میں ہاتھ بٹائے اور ہم نے اس بات کا ذکر اپنے والد صاحب سے کیا تو انہوں نے اسے سخت برا منایا، ان کے بیٹے شمعون جمعه صاحب لکھتے ہیں کہ مجھے وہ دن نہیں بھولتا کہ والد صاحب بڑے جلال میں تھے اور انہوں نے ہمیں سمجھایا کہ اللہ پر توکل کرو اور جامعہ کی پڑھائی جاری رکھو اور پڑھائی بالکل نہیں چھوڑنی۔انہوں نے اپنے تینوں بچوں میں جماعت کی خدمت کی ایک روح پھونکی۔اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے، درجات بلند کرے اور ان کی نسل کو بھی سچا خادم دین اور خادم اسلام بنائے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے نماز کے بعد میں ان سب کے جنازے ادا کروں گا۔ایک جنازہ حاضر ملک اکرم صاحب کا ہے وہ میں باہر جاکے ادا کروں گا اور احباب یہیں مسجد کے اندر ہی نماز میں شامل ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 مئی 2019ء جلد 26 شمارہ 20 صفحہ 05 تا 09)