خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 228 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 228

خطبات مسرور جلد 17 228 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 تھے۔کہتے ہیں کوئی بھی خاندان میں رنجش ہوتی تو ہمیشہ صلح کروانے والے تھے۔مرحوم موصی بھی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں یاد گار چھوڑی ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مبارک احمد منیر صاحب برکینا فاسو میں مربی سلسلہ کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں اور اس وجہ سے اپنے والد کی وفات پر پاکستان بھی نہیں جاسکے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی اس جذبے اور قربانی سے خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔چوتھا جنازہ غائب مکرم مویشیح (Mwishehe) جمعہ صاحب کا ہے۔یہ تنزانیہ کے تھے۔یہ 13 / مارچ کو وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔یہ 34-1933ء میں تنزانیہ کے ریجن مورو گورو (Morogoro) میں ان کی پیدائش ہوئی۔1967ء میں یہ جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے اور ان کے جماعت میں شامل ہونے کا واقعہ اس طرح ہے کہ سنی علماء میں وہاں رواج تھا کہ فوت شدگان کا ختم دلوانے اور فوت شدہ بچے کا عقیقہ ایک ہی جگہ کرنے پر ان کو اختلاف تھا کہ یہ کیا ختم ہے اور فوت شدہ بچے کا یہ کیسا عقیقہ ہے۔اس پر کہتے ہیں کیونکہ بعض سنی علماء اس بچے کا عقیقہ کرنے کے قائل تھے جو جلد فوت ہو گیا ہو نہ کہ اس بچے کا جو زندہ ہو تا کہ ختم دلواکر اور عقیقہ کر کے بار بار کھانے کے سامان پیدا ہو سکیں۔انہوں نے اسلامی تعلیم میں تو کوئی ایسی تعلیم نہیں دیکھی تھی جس پر مولویوں کا عمل ہو رہا تھا۔تو اس پر ان کو بہت رنج ہوا اور مسلمانوں کی حالت زار پر بڑے افسردہ رہتے تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ تو حضرت عیسی علیہ السلام کو نازل فرما، تا کہ وہ آکر اسلام کو دوبارہ زندہ کریں۔تو مشنری انچارج صاحب لکھتے ہیں کہ ان کے اپنے بیان کے مطابق جب ان کی ملاقات جمیل الرحمن رفیق صاحب سے ہوئی جو اس وقت وہاں مبلغ سلسلہ تھے اور آج کل پاکستان میں وکیل التصنیف ہیں تو انہوں نے ان کو کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ جس شخص نے اپنے وقت کے امام کو نہیں پہچانا وہ جاہلیت کی موت مرا۔اس پر کہتے ہیں انہوں نے گمان کیا کہ میں نے امام وقت کو نہیں مانا اس لیے حقیقی مسلمان نہیں ہوں۔فوراً خیال آیا اور پھر بغیر وقت ضائع کیے، فوراً انہوں نے بیعت کر لی۔بیعت کے بعد اپنے گاؤں میں گئے، اپنے بہن بھائیوں کو تبلیغ کی، خاندان والوں کو تبلیغ کی، دوستوں کو تبلیغ کی اور سب کو جمع کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچایا اور اسی سال کے دوران ان کے بھائی عیدی سلمان صاحب اور محمد جمعہ صاحب جو فوت ہو چکے ہیں اور جمعہ صاحب کی اہلیہ نے فوری طور پر ان کی تبلیغ سے جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔مرحوم کو سخت مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن آہستہ آہستہ لوگ جماعت میں شامل ہونے لگے اور ان کے گاؤں مکو یونی (Mkuyuni) کے ساتھ ساتھ اطراف کے جتنے بھی دیہات ہیں ان میں جماعت کا بڑا اچھا نفوذ ہو گیا۔مشنری انچارج صاحب لکھتے ہیں کہ اب مکویونی جماعت جو ہے مورو گورو (Morogoro) ریجن کی ایک مثالی جماعت ہے اور وہ ان کی محنت سے قائم ہوئی، ہوئی جماعت ہے۔جماعت میں شامل ہونے کے بعد وفات تک ان کے ہر عمل سے یہ اظہار ہوتا تھا کہ خلافت کے انتہائی شیدائی ہیں اور مبلغین کرام اور جماعتی عہدیداران کا بھی بڑا عزت اور احترام کیا کرتے تھے۔جماعتی نظام کی بڑی