خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 227
خطبات مسرور جلد 17 227 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 ہیں کہ میرے داد املک غلام محمد صاحب جو معلم تھے وہ ان سے ملنے کوٹری گئے تو وہاں کا ماحول اچھا نہیں لگا۔انہوں نے ان کو ہدایت کی کہ فورانو کری چھوڑ دیں اور وقف جدید کے تحت معلم بن کر اپنی زندگی وقف کریں۔چنانچہ یہ نوکری چھوڑ کر آگئے۔اس وقت ان کی شادی بھی ہو چکی تھی۔وہاں نوکری میں ان کو اس زمانے میں ساڑھے چار سو روپے تنخواہ ملتی تھی اور معلم کلاس میں آکر شامل ہوئے۔اس کے بعد معلم بنے جہاں جماعت کی طرف سے 135 روپے گزارہ الاؤنس ہو تا تھا لیکن اس پر بھی ان کو یہ تھا کہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے جو مجھے اللہ تعالیٰ خدمت دین کی توفیق دے رہا ہے۔تقریباً 1/4 یا 1/3 آمد پر سمجھ لیں کہ آئے وقف شروع کیا۔پہلے دنیا کمارہے تھے۔نگر پار کر میں ان کی تقرری 1889ء میں ہوئی۔بڑے مشکل حالات تھے۔ان کے بیٹے وہ خود مربی سلسلہ ہیں لکھتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ بیان کرتی ہیں کہ جب ان کا نگر پار کر کے گاؤں حباسر سینٹر میں تبادلہ ہوا تو وہاں ایک لمبے عرصے سے معلم ہاؤس بند پڑا تھا۔گھر گر چکا تھا۔چنانچہ والد صاحب کافی دور سے دن کو پانی لے کر آتے، اور مٹی اکٹھے کرتے اور رات کو دونوں میاں بیوی مل کر کچی اینٹیں بناتے۔اور جب اینٹیں بن گئیں تو دونوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رہائش کا انتظام کر لیا۔اس جگہ رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی تو یہ جو سندھ میں بھی ابتدائی معلمین تھے انہوں نے بڑی قربانی کر کے وہاں گزارہ کیا ہے۔خود ہی پانی ڈھویا ہے دور دور سے پانی لے کر آتے تھے مٹی اکٹھی کی۔پھر اینٹیں بنائیں اور پھر خود ہی اپنا ر ہائش کا کمرہ بنایا۔کوئی مطالبہ جماعت سے نہیں کیا۔یہ ان کے بیٹے ہی لکھتے ہیں کہ انہوں نے بتایا کہ نگر پار کر میں ان کے پاس سہولیات نہیں ہوتی تھیں۔چنانچہ جب میٹنگ پر آتے تو اپنے لیے مہینے کا سارا راشن اور ہومیو پیتھی دوائیاں اور دیگر سامان لے کے آتے کیونکہ ریموٹ ایریا میں رہتے تھے۔ایک دفعہ اسی طرح میٹنگ پر آئے ہوئے تھے تو واپسی پر راستہ بھول گئے۔وہاں کا بڑ اعلاقہ بالکل صحرائی علاقہ ہے اور ریت پر چلنے کے نشانات دیکھ کر آدمی رستہ کی نشان دہی کرتا تھا تو یہ صحیح نشانوں کو پہچان نہیں سکے۔رستہ بھول گئے اور اس دوران میں ان کا پانی بھی ختم ہو گیا۔سندھ میں بڑی گرمی ہوتی ہے۔پیاس اور تھکاوٹ کی وجہ سے آخر بیہوش ہو کر گر پڑے اور وہیں گرے ہوئے تھے کہ اس دوران میں دو آدمیوں کا وہاں سے اونٹ کے اوپر گزر ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ کوئی آدمی ریت پر گر اہوا ہے اور جب ان کے پاس آئے تو پتا چلا کہ یہ تو ڈاکٹر صاحب ہیں۔کیونکہ نگر پارکر میں ہو میو پیتھک کی دوائیاں دیا کرتے تھے اس لیے ڈاکٹر صاحب کے نام سے مشہور ہو گئے تھے اور یہ جو دو آدمی تھے وہ ان کے مریض تھے۔انہوں نے انہیں پہچان لیا، پانی پلایا اور پھر اپنے گاؤں لے کے آئے۔وہاں رات گزاری۔اگلے دن ان کو سینٹر پر چھوڑ کے آئے۔یہ لکھتے ہیں کہ اپنی اولاد کو نماز کی تلقین کیا کرتے تھے۔بڑی باقاعدگی سے تہجد پڑھنے والے تھے۔جس دن فوت ہوئے اس دن بھی تہجد ادا کی اور والدہ کو بھی اٹھایا۔نہایت خوش اخلاق اور لوگوں سے محبت کرنے والے تھے۔کوئی برا سلوک بھی کر تا تو ہمیشہ صبر کرتے اور کبھی جواب نہیں دیتے تھے۔اور لوگوں سے تعلقات بڑھانے میں بھی بڑے اچھے تھے اور کافی مشہور تھے۔لوگ ایمان داری کی وجہ سے ان کے پاس امانتیں بھی رکھوادیا کرتے