خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 226
خطبات مسرور جلد 17 226 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 ان کے بیٹے ڈاکٹر عبد الصبور صاحب جو امریکہ میں رہتے ہیں کہتے ہیں کہ میرے والد نہایت سادہ اور محنتی تھے۔ہمیں لائبیریا میں بطور امیر مشنری انچارج ان کو تبلیغی اور تربیتی کاموں میں مصروف عمل دیکھنے کا موقع ملا۔ہمیشہ بہت محنت سے خطبات کی تیاری کرتے۔قرآن کریم، حدیث، کتب سلسلہ اور بائبل وغیرہ سے حوالے نکال کر بہت اعلیٰ خطبہ دیتے۔عیسائیت اور مسلمانوں کو دلائل کے ساتھ تبلیغ کرتے تھے اور بڑے پیار سے بات کرتے تھے۔پھر یہ کہتے ہیں کہ ہم سب بہن بھائیوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اپنے محدود وسائل میں پورے کیے اور ہم سب کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔محمود طاہر صاحب جو پاکستان میں انصار اللہ کے قائد عمومی ہیں۔کہتے ہیں بڑے خاموش خدمت کرنے والے تھے۔کام سے کام رکھتے تھے اور بہت صائب الرائے تھے۔نائب وکیل التبشیر شیخ حارث صاحب ہیں وہ کہتے ہیں کہ بڑے منکسر المزاج تھے۔شریف النفس تھے۔نفیس طبیعت کے مالک تھے۔خلافت اور سلسلہ کے نہایت وفادار اور فدائی تھے۔حیدر علی ظفر صاحب جو آجکل جرمنی کے نائب امیر ہیں وہ کہتے ہیں کہ عبد الشکور صاحب بہت خوبیوں کے مالک تھے۔بڑے مخلص، سادہ، منکسر المزاج، محنتی، جماعتی اموال کو بڑی احتیاط سے خرچ کرتے تھے۔ایک متقی اور با اصول آدمی تھے۔جماعت کی بک شاپ کو جو لائبیریا میں تھی بہت عمدگی سے اس کو چلایا اور اس سے جو آمد ہوئی اس سے مسجد اور مربی ہاؤس از سر نو تعمیر کیا۔تھوڑی سی جگہ میں ایک چھوٹا سا کمپلکس بنا دیا جس میں لائبریری بھی تھی۔مہمان خانہ بھی تھا۔مردوں اور عورتوں کے لیے مسجد میں علیحدہ علیحدہ حصے تھے۔مربی ہاؤس بھی تھا اور مسجد کی تعمیر کے وقت خود اپنے ہاتھ سے مزدوروں کے ساتھ بھی کام کرتے رہے۔ایک تو خود آمد پیدا کر کے مسجد بنائی، کمپلکس بنایا۔پھر مزدوری بھی خود کرتے رہے۔یہ حیدر علی صاحب کہتے ہیں کہ 1986ء میں جب میں نے ان سے چارج لیا تو وہاں ان کو الوداعیہ دیا گیا اور مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر کا جب ذکر کیا گیا کہ انہوں نے بڑی محنت سے یہ سب کام کیا ہے اور بڑا سراہا گیا تو انہوں نے بڑی عاجزی سے کہا کہ مجھ سے پہلے ایک مبلغ نے یہ جگہ خریدنے کی توفیق پائی تھی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میرے وقت میں یہ مکمل ہو گئی۔اب آپ لوگ اس میں تبلیغی ایکٹویٹیز (activities) کر سکتے ہیں۔اور اصل میں تو اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں جو اس نے توفیق دی۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور تین بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔تیسر اجنازہ جو غائب ہے وہ مکرم ملک صالح محمد صاحب معلم وقف جدید کا ہے۔یہ 21 / اپریل 2019ء کو بقضائے اپی وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ۔ان کے پڑنانا ملک اللہ بخش صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے جنہوں نے چاند سورج گرہن کا نشان دیکھ کر لودھراں سے پیدل قادیان جا کر حضرت مسیح موعود علیہ کے ہاتھ پر بیعت کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔ان کے والد مکرم غلام محمد صاحب سلسلہ کے ابتدائی معلمین میں سے تھے۔ان کے والد بھی معلم تھے۔1959ء میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔76ء میں انہوں نے جامعہ احمدیہ میں داخلہ لینے کی کوشش کی لیکن عمر زیادہ ہو گئی تھی۔داخلہ نہیں مل سکا۔چنانچہ کوٹری میں ایک مل میں ملازمت اختیار کر لی تو ان کے بیٹے لکھتے السلام