خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 225 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 225

خطبات مسرور جلد 17 225 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 چھٹیاں، رخصتیں جو تھیں ان کو وقف کیا ہوا تھا اور ہمیشہ بڑی اطاعت سے انہوں نے زندگی گزاری۔اسلم خالد صاحب جو پرائیوٹ سیکرٹری لندن میں خدمت انجام دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے یہ عزیز رشتہ دار بھی بعد میں بن گئے۔ان کی شادی کی وجہ سے سسرالی رشتہ دار تھے۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ جہاں جہاں آپ کی تقرری ہوئی بڑے پیار سے احباب جماعت کے دل جیتے اور بیماری میں بھی جہاں جہاں انہوں نے خدمت کی خاص طور پر مانچسٹر کے احباب کا بڑی محبت سے ذکر کیا کرتے تھے۔جماعت کے بچوں سے، نوجوانوں سے بھی بڑا شفقت کا تعلق تھا۔اس کی ایک مثال دیتے ہوئے اسلم خالد صاحب کہتے ہیں کہ مجھے بتایا کہ وہ بچے جو اب جو ان ہو چکے ہیں اور ان کی شادیاں ہو چکی ہیں ان میں سے ایک بچے نے اپنی شادی کے بعد جب پہلا بچہ پید اہو تو رات کو اڑھائی تین بجے مجھے فون کر کے بتایا کہ مربی صاحب میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔اکرم صاحب کہتے ہیں کہ پہلے مجھے دل میں خیال آیا کہ رات کو اطلاع دینے کا یہ کون سا وقت ہے۔صبح بھی بتا سکتا تھا لیکن اس بچے کی اپنے مشنری سے، مبلغ سے، تربیت کرنے والے سے جو محبت تھی کہتے ہیں کہ اگلے فقرے میں اس نے میر امنہ بند کر وا دیا اور اس لڑکے نے کہا کہ مربی صاحب میں نے یہ عہد کیا تھا کہ جب بھی اللہ تعالیٰ مجھے بچہ دے گا تو سب سے پہلے آپ کو بتاؤں گا۔اب آپ کو بتا دیا ہے۔اب اپنے والد کو اطلاع کروں گا۔تو لو گوں کا ان کے ساتھ اور ان کا بھی جماعت کے لوگوں کے ساتھ یہ پیار تھا محبت تھی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔مغفرت فرمائے۔ان کے لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔یہ تو ان کا تو جنازہ حاضر ہے جیسا کہ میں نے کہا ابھی نماز کے بعد میں باہر جاکے پڑھاؤں گا۔دوسر اجنازہ غائب ہے جو چو ہدری عبد الشکور صاحب مبلغ سلسلہ کا ہے۔یہ چوہدری عبد العزیز صاحب سیالکوٹی کے بیٹے تھے۔12 / اپریل کو ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔یہ 10 / نومبر 1935ء کو پیدا ہوئے تھے۔پیدائشی احمدی تھے۔ان کے دادا نے 1901ء میں بیعت کی تھی۔مکرم عبد الشکور صاحب نے ایف۔اے کیا پھر شاہد کیا۔مولوی فاضل کیا اور جون 1956ء میں زندگی وقف کی۔اس سے قبل ریلوے ڈویژن میں بطور ٹائپسٹ کلرک کام کر رہے تھے۔1962ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور 1963ء میں جامعہ احمدیہ سے شاہد کا امتحان پاس کیا۔جولائی 1963ء سے آپ کا تقر ر وکالت مال ثانی میں ہوا پھر ربوہ کے مختلف دفاتر میں خدمت سر انجام دیتے رہے۔64ء میں تبلیغ اسلام کی غرض سے سیر الیون بھجوایا گیا۔نومبر 68ء تک وہاں خدمات کی توفیق پائی۔دسمبر 70ء سے دسمبر 73 ء تک گھانا میں رہے۔75 ء سے 1978ء تک گیمبیا میں رہے۔فروری 1980ء سے اپریل 1986ء تک لائبیریا میں خدمت کی توفیق پائی۔ان ممالک میں موصوف نے بطور امیر اور مشنری انچارج خدمت کی توفیق پائی۔1990ء میں آپ کا تقرر نائب وکیل التبشیر کے طور پر ہوا۔نائب وکیل المال ثالث، سیکر ٹری کمیٹی آبادی، نائب وکیل المال ثانی کے طور پر بھی خدمت بجالاتے رہے اور 1995ء میں ریٹائر منٹ کے بعد 2004ء تک بطور ری ایمپلائی خدمت کی توفیق پائی۔آنکھوں میں تکلیف کی وجہ سے، کالے موتیے کی وجہ سے پھر 2004ء میں یہ ریٹائر ڈ ہوئے تھے۔