خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 224
خطبات مسرور جلد 17 224 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 کی۔جماعت میں شامل ہوئے۔ان کے بڑے بھائی ماسٹر اعظم صاحب پہلے احمدی تھے۔انہوں نے بھی خود بیعت کی تھی۔ان کے ذریعے سے انہوں نے بھی بیعت کر لی۔انہوں نے ایک مضمون لکھا تھا۔مجھے یاد ہے اس میں یہی لکھا تھا کہ میں ربوہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آیا اور ربوہ کے ماحول سے متاثر ہوا اور پھر اس کے بعد بیعت بھی کر لی۔بہر حال 1962ء میں انہوں نے اپنے آپ کو بیعت کے بعد جماعت کے لیے وقف کیا۔بی۔اے کرنے کے بعد شاہد اور عربی فاضل کی ڈگری انہوں نے حاصل کی۔ان کا تقر ر 1971ء میں بطور مربی سلسلہ ہوا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے ان کا نکاح 1970ء میں امتہ الکریم صاحبہ جو مولوی ابوالبشارت عبد الغفور صاحب کی بیٹی ہیں ان سے پڑھایا۔یہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اور پھر بیرونی ممالک میں بھی خدمت کی توفیق پاتے رہے۔یو۔کے میں آکسفورڈ (Oxford)، مانچسٹر (Manchester)، گلاسگو (Glasgow) اور کارڈف (Cardiff) کی جماعتوں میں تیس سال تک خدمت کی توفیق ملی۔ان کا کل عرصہ خدمت 48 سال بنتا ہے۔یو۔کے میں کئی سال یہ نائب افسر جلسہ گاہ بھی رہے۔71ء سے 73ء تک پاکستان میں یہ مختلف جگہوں پر رہے۔پھر 73ء سے 77ء تک گیمبیا میں رہے۔پھر دوبارہ 77ء سے 79 ء تک کراچی پاکستان میں رہے۔پھر 79 ء سے 80 ء تک ربوہ مرکز میں وکالت تبشیر میں رہے۔80ء سے 83ء تک نائجیریا مشنری کالج الارو کے پرنسپل رہے۔پھر یہ واپس ربوہ آئے اور 89ء تک (eighty nine) تک یہ ربوہ میں رہے۔پھر یہ 89ء سے 2018ء تک یو۔کے میں خدمت کی توفیق پاتے رہے۔پہلے تو یہ اپنی عمر کے لحاظ سے فروری 2007ء میں ریٹائر ہوئے۔اس کے بعد دوبارہ ری ایمپلائی ہوئے اور 2018 ء تک ان کو خدمت کی توفیق ملتی رہی۔وقف زندگی تو وقف ہی رہتا ہے لیکن بہر حال گذشتہ دنوں بیماری کی وجہ سے پھر ایکٹو (active) خدمت سر انجام نہیں دے سکے اور اس طرح ان کی ریٹائر منٹ ہوئی تھی لیکن ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے اس طرح چند مہینے ہی بغیر با قاعدہ خدمت کے گزارے اور ایک لحاظ سے خدمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان دی۔امیر صاحب یو کے لکھتے ہیں کہ بڑے محنتی اور اطاعت گزار تھے۔مزاج بہت متحمل تھا۔جو بھی جماعتی خدمت ان کے سپرد کی جاتی بڑی محنت اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیتے اور ان کو فوری طور پر رپورٹ بھی کرنے کی عادت تھی، پھر رپورٹ کرتے۔مانچسٹر میں تعینات تھے تو مسجد دارالامان کی تعمیر ہوئی ہے۔ملک صاحب نے اس مسجد کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں بہت فعال کردار ادا کیا ہے۔عطاء المجیب راشد صاحب کہتے ہیں کہ اکرم صاحب بہت اچھے اخلاق اور خوبیوں کے مالک تھے۔بہت نیک، دیانتدار، نہایت مخلص اور فدائی احمدی تھے۔پر جوش مبلغ، ذمہ داری سے کام کرنے والے، خلافت کی اطاعت میں بہت اعلیٰ مقام رکھنے والے خادم سلسلہ تھے۔مجید سیالکوٹی صاحب لکھتے ہیں کہ بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔سب سے نمایاں یہ کہ وہ خلافت کے وفا شعار خادم تھے۔تبلیغ کا ان کو بہت زیادہ شوق تھا اور سیالکوٹی صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے طالب علمی کے زمانے میں جب پڑھتے تھے تو اس وقت بھی چھٹیوں میں ہمارے گاؤں ایک دفعہ آئے پھر وہاں بھی انہوں نے کہا تبلیغ کریں اور پھر تبلیغ میں مصروف ہو گئے اور خدام و انصار کے تحت خدمت کرنے کے لیے اپنی