خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 223 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 223

خطبات مسرور جلد 17 223 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 حضرت زید بن حارثہؓ ہیں اور ایک سفید جھنڈا تیار کر کے حضرت زید کو دیتے ہوئے یہ نصیحت کی کہ حضرت حارث بن عمیر جہاں شہید کیے گئے ہیں وہاں پہنچ کر لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں اگر وہ قبول کر لیں تو ٹھیک ہے۔نہیں تو ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مد دما نگیں اور ان سے جنگ کریں۔الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 314 سريه مؤته دار احياء التراث العربي 1996ء) (السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 96 باب ذكر مغازيه / غزوة مؤته مطبوعه دار الكتب اللعلمية بيروت 2002ء) حضرت وهب اللہ بھی اس جنگ میں شامل تھے۔اس جنگ کی تفصیل مزید بیان کر دیتا ہوں۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر یہ موتہ کے لیے حضرت زید بن حارثہ کو امیر مقرر فرمایا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر زید شہید ہو جائیں تو جعفر امیر ہوں گے اور اگر جعفر بھی شہید ہو جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ تمہارے امیر ہوں گے۔اس لشکر کو جنیش امراء بھی کہتے تھے۔(صحيح البخاری کتاب المغازى باب غزوة مؤتة من أرض الشام حديث 4261)(مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحه 505 حدیث 22918 مسند ابو قتاده انصاری مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء) اس کی تفصیل میں حضرت مصلح موعودؓ نے اتنا ہی لکھا ہے کہ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ اس وقت وہاں قریب ایک یہودی بھی بیٹھا تھا۔اس نے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنی تو حضرت زید کے پاس آیا اور آکر کہا کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بچے ہیں تو تم تینوں میں سے کوئی بھی زندہ بچ کے واپس نہیں آئے گا۔اس پر حضرت زید نے کہا کہ میں زندہ بیچ کے آؤں یا نہ آؤں لیکن یہ بہر حال سچ ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے سچے رسول اور نبی ہیں۔(ماخوذ از فریضہ تبلیغ اور احمد می خواتین، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 406) اس جنگ کے حالات کی، شہدا کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر اللہ کی طرف سے ہوئی۔اس بارے میں ایک روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زید نے جھنڈ الیا اور وہ شہید ہوئے۔پھر جعفر نے اسے پکڑا اور وہ بھی شہید ہو گئے۔پھر عبد اللہ بن رواحہ نے جھنڈے کو پکڑا اور وہ بھی شہید ہو گئے۔یہ خبر دیتے ہوئے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔پھر آپ نے فرمایا کہ پھر جھنڈے کو خالد بن ولید نے بغیر سر دار ہونے کے پکڑا اور انہیں فتح حاصل ہوئی۔(صحيح البخارى كتاب الجنائز باب الرجل ينعى الى اهل الميت بنفسه حديث 1246) اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند سے بلند تر فرماتا چلا جائے۔ان کے ذکر کے بعد اب میں بعض مرحومین کا ذکر کروں گا جن کے آج جنازے بھی پڑھاؤں گا۔پہلا ذکر تو مکرم ملک محمد اکرم صاحب کا ہے جو مربی سلسلہ تھے اور کل 25 اپریل کو مانچسٹر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کا جنازہ یہاں حاضر ہے اور نماز کے بعد میں ان شاء اللہ تعالی باہر جاکے ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔2 فروری 1947ء کو یہ ملکوال ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے اور 1961ء میں انہوں نے خود بیعت