خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 222
خطبات مسرور جلد 17 222 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 کہ پچھلی آیتوں کے نتیجے میں یہ آیت طبعی طور پر آپ ہی بن جاتی ہے۔اس نے سمجھا کہ جس طرح میرے منہ سے یہ آیت نکلی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو وحی قرار دے دیا ہے اسی طرح آپ نعوذ باللہ خود سارا قرآن بنا رہے ہیں۔چنانچہ وہ مرتد ہو گیا اور کتنے چلا گیا۔فتح مکہ کے موقع پر جن لوگوں کو قتل کرنے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا ان میں ایک عبد اللہ بن ابی سرح بھی تھا مگر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے پناہ دے دی۔اور اس پناہ کی تفصیل یہ ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر جب عبد اللہ بن ابی سرح کو معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل کا حکم دیا ہے تو یہ اپنے رضاعی بھائی حضرت عثمان بن عفان کے پاس ان کی پناہ لینے چلا گیا اور ان سے کہنے لگا کہ اے بھائی اس سے پہلے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری گردن ماریں مجھے ان سے امان دلو ادو۔سيرة الحلبية میں لکھا ہے۔بہر حال حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ وہ آپ کے گھر میں تین چار دن چھپا ہلہ ایک دن جبکہ حضرت سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکے کے لوگوں سے بیعت لے رہے تھے تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ عبد اللہ بن ابی سرح کو بھی آپ کی خدمت میں لے گئے اور اس کی بیعت قبول کرنے کی درخواست کی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تو کچھ دیر تامل فرمایا مگر پھر آپ نے اس کی بیعت لے لی اور اس (ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 6 صفحه 139) طرح دوبارہ اس نے اسلام قبول کر لیا۔( السيرة الحلبيه جلد 3 صفحہ 130 باب ذکر مغازيه فتح مکه، دار الکتب العلميه بيروت 2002ء) اور بھی اس کی بہت ساری باتیں تھیں جس کی وجہ سے، فتنہ اور فساد کی وجہ سے اور بھڑ کانے کی وجہ سے بھی یہ حکم دیا گیا تھا۔صرف ایک ہی وجہ نہیں تھی کہ یہ مرتد ہو گیا تھا اس لیے قتل کا حکم دے دیا۔عاصم بن عمر بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت وهب اللہ نے مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو آپ نے حضرت کلثوم بن ھدم کے ہاں قیام کیا۔حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت وهب اللہ اور حضرت سوید بن عمرو کے در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا یعنی یہ دونوں بھائی بنے تھے۔آپ دونوں جنگ موتہ کے دن شہید ہوئے۔حضرت وهب اللہ غزوہ بدر، احد، خندق اور حدیبیہ اور خیبر میں شریک ہوئے اور آپ جمادی الاولی 8 ہجری میں جنگ موتہ میں شہید ہوئے۔شہادت کے روز آپ کی عمر 40سال تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 217 ، وهب بن سعد، دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء) جنگ موتہ کیا تھی یا اس کے اسباب کیا تھے ؟ اس کا طبقات الکبری میں کچھ ذکر ہے۔یہ جنگ جمادی الاولیٰ سنہ 18 ہجری میں ہوئی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حارث بن نمیرہ کو قاصد بنا کر شاہ بصری کے پاس خط دے کر بھیجا۔جب وہ موتہ کے مقام پر اترے تو انہیں شُرَخبيل بن عَمْرو غشاني،(شرحبيل جو تھاوہ سیرة الحلبية کے مطابق قیصر کے شام پر مقرر کر دہ امراء میں سے ایک تھا، اس نے روکا اور ان کو شہید کر دیا۔حضرت حارث بن عمیر کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور کوئی قاصد شہید نہیں کیا گیا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سانحے کی اطلاع پہنچی آپ پر یہ بہت گراں گزرا۔اس کا بہت افسوس ہوا۔آپ نے لوگوں کو جنگ کے لئے بلایا۔لوگ جمع ہو گئے۔ان کی تعداد تین ہزار تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان سب کے امیر