خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 221
خطبات مسرور جلد 17 221 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 ساتھ کیا کیا جائے گا۔پس ہمارے لیے کس قدر خوف کا مقام ہے اور کس قدر ہمیں فکر ہونی چاہیے کہ نیک اعمال کریں۔خدا تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ کریں اور اس کے باوجود اس بات پر فخر نہیں بلکہ عاجزی میں بڑھتے چلے جائیں اور اس سے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کار حم اور اس کے فضل کی بھیک مانگتے رہیں کہ وہ اپنے رحم اور فضل سے ہمیں بخش دے۔مسند احمد بن حنبل کی ایک اور روایت میں درج ہے کہ حضرت ام علاء کہتی ہیں کہ ہمارے ہاں عثمان بن مظعون بیمار ہو گئے۔ہم نے ان کی تیمارداری کی یہاں تک کہ جب فوت ہو گئے تو ہم نے ان کو ان کے کپڑوں میں لپیٹ دیا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے۔میں نے کہا اے ابو سائب ! اللہ کی رحمت آپ پر ہو۔یہ میری آپ پر گواہی ہے کہ اللہ نے آپؐ کا اکرام کیا ہے، بہت عزت احترام کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیا پتا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا اکرام کیا ہے ؟ کہتی ہیں مجھے نہیں پتا میرے ماں باپ آپ پر قربان۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاں جہاں تک اس کا تعلق ہے اس کو وہ یقینی بلاوا یعنی موت اس کے رب کی طرف سے آگیا ہے اور میں اس کے لیے خیر کی امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ خیر کا معاملہ کرے گا لیکن اللہ کی قسم! میں بھی نہیں جانتا، میں اللہ کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔وہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا میں اس کے بعد کسی کو پاک قرار نہیں دوں گی لیکن اس کے بعد اس بات نے مجھے غمگین کیا پھر اسی خواب کا ذکر کیا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب سنائی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 871-872 حدیث ام العلاء الانصارية حديث نمبر 28004 عالم الكتب بيروت 1998ء) تو پہلی دو مختلف کتابوں میں ، حدیثوں میں اس واقعے کو لکھا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے درجات تو بلند کیسے ہی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں بھی تھیں اور ہمیشہ بلند فرماتا چلا جائے اور وہ نیک نمونے ہم لوگ بھی اپنے اندر قائم کرنے والے ہوں۔اگلے صحابی جو ہیں جن کا ذکر ہو گا وہ حضرت وهب بن سَعْد بن ابی سرح "۔حضرت وہب کے والد کا نام سعد تھا۔ان کا تعلق قبیلہ بنو عامر بن لؤی سے تھا۔آپ عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح کے بھائی تھے۔آپ کی والدہ کا نام مُهَانَه بنتِ جابر تھا جو اشعری قبیلہ سے تھیں۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 217 ، وهب بن سعد، دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء) حضرت وهب اللہ کا بھائی عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح وہی کاتب وحی تھا جس نے ارتداد اختیار کر لیا تھا۔ان کے بھائی کے بارے میں اس واقعے کی تفصیل حضرت مصلح موعودؓ نے اس طرح بیان کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک کاتب وحی تھا جس کا نام عبد اللہ بن ابی سرح تھا اور سیرۃ الحلبیة میں لکھا ہے کہ یہ حضرت عثمان بن عفان کا رضاعی بھائی تھا۔بہر حال پھر آپ لکھتے ہیں کہ آپ پر جب کوئی وحی نازل ہوتی تو اسے بلوا کر لکھوا دیتے تھے۔ایک دن آپ سورۃ المومنون کی آیت 14 اور 15 لکھوا رہے تھے۔جب آپ یہاں پہنچے کہ ثُمَّ انْشَأْنَهُ خَلْقًا أَخَرَ تو یہ جو کاتب وحی تھا اس کے منہ سے بے اختیار نکل گیا کہ فَتَبرَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخلق تین۔سورۃ المومنون کی آیت 15 میں اس کا ذکر ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی وحی ہے اس کو لکھ لو۔اس بد بخت کو یہ خیال نہ آیا