خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 220
خطبات مسرور جلد 17 220 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 کیا ہو گا۔دعا تو ضرور ہے لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ انہیں ضرور عزت بخشی ہے حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں۔یہ سن کر حضرت ام علاء نے کہا بخدا اس کے بعد میں کسی کو بھی یوں پاک نہیں ٹھہراؤں گی۔اس طرح کے الفاظ نہیں دہراؤں گی کہ ضرور بخشا گیا اور مجھے اس بات نے غمگین کر دیا۔کہتی تھیں کہ میں سو گئی۔اسی غم میں میں سو گئی، ایک خاص تعلق تھا۔جذبات بھی تھے۔تو بہر حال کہتی ہیں جب میں رات کو سوئی تو مجھے خواب میں حضرت عثمان کا ایک چشمہ دکھایا گیا جو بہ رہا تھا۔پانی کا ایک چشمہ تھا وہ بہ رہا تھا اور یہ دکھایا گیا کہ یہ حضرت عثمان کا چشمہ ہے۔اس خواب کے دیکھنے کے بعد کہتی ہیں میں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور میں نے آپ کو یہ بتایا کہ میں نے اس طرح خواب دیکھی ہے تو آپ نے فرمایا یہ اس کے عمل ہیں۔(صحيح البخارى كتاب الشهادات، باب القرعة فى المشكلات حديث 2687) یہ چشمہ جو بہ رہا تھا تو اب اللہ تعالیٰ نے تمہیں دکھا دیا کہ وہ جنت میں ہے اور یہ اس کے عمل ہیں جس کے چشمے اب وہاں یہ رہے ہیں۔پس یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کا ایک طریق تھا کہ یوں ہی اتنے وثوق سے اللہ تعالیٰ کی بخشش کے بارے میں شہادت نہ دے دیا کرو۔ہاں جب خواب میں حضرت عثمان بن مظعون کے اعلیٰ اعمال ایک چشمے کی صورت میں حضرت ام علاء کو دکھائے گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق فرمائی۔ورنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو جانتے تھے کہ ان بدری صحابہ سے خدا تعالیٰ راضی ہوا ہے اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں اور آپ کے متعلق جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جذبات کا اظہار فرمایا وہ واضح کرتا ہے کہ آپ کو ان کے بارے میں یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ وہ دعائیں سنے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے ہوں گے لیکن پھر بھی آپ نے کہا تم کسی کے بارے میں شہادت نہیں دے سکتے۔مسند احمد بن حنبل میں یہ مضمون کچھ اس طرح بیان ہے کہ خَارِجہ بن زید اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان بن مظعون کی جب وفات ہوئی تو خارجہ بن زید کی والدہ نے کہا ابو سائب! تم پاک ہو۔تمہارے اچھے دن بہت اچھے تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سن لیا اور فرمایا یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا میں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیا چیز بتاتی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! عثمان بن مظعون یعنی ان کے عمل اور ان کی عبادتیں ایسی تھیں۔یہی چیزیں مجھے ظاہر کرتی ہیں کہ ضرور اللہ تعالیٰ نے ان سے مغفرت کا سلوک کر دیا، بخش دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہم نے عثمان بن مظعون میں بھلائی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔یقیناً عثمان بن مظعون ایسا شخص تھا کہ بھلائی کے سوا میں نے اس میں کچھ نہیں دیکھا لیکن ساتھ ہی آپ نے فرمایا کہ اور یہ بھی یادر کھو کہ میں اللہ کا رسول ہوں لیکن بخدا میں بھی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 872 حديث ام العلاء الانصارية، حدیث نمبر 28006 عالم الكتب بيروت 1998ء ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر تو خد اتعالیٰ کا کوئی محبوب نہیں۔آپ حبیب خدا ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی بے نیازی اور اس کے خوف اور خشیت کا یہ عالم ہے کہ اپنے بارے میں بھی فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں پتا کہ میرے