خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 219
خطبات مسرور جلد 17 219 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 عَلَى امْرِىءٍ بَاتَ فِي رِضْوَانِ خَالِقِهِ طوبى لَهُ مِنْ فَقِيْدِ الشَّخْصِ مَحْفُونِ طَابَ الْبَقِيْحُ لَهُ سُكْنَى وَ غَرْقَدُهُ وَأَشْرَقَتْ أَرْضُهُ مِنْ بَعْدِ تَعْيِيْنِ وَأَوْرَثَ الْقَلْبَ حُزْنَّا لَا انْقِطَاعَ لَهُ حَتَّى الْمَمَاتِ فَمَا تَرْقُى لَهُ شُوْنِي (اسد الغابه جلد 3 صفحه 591 عثمان بن مظعون مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) ترجمہ اس کا یہ ہے کہ اے آنکھ ! عثمان کے سانحے پر تو نہ رکنے والے آنسو بہا۔اس شخص کے سانحے پر جو اپنے خالق کی رضامندی میں شب بسر کرتا تھا۔اس کے لیے خوشخبری ہو کہ ایک فقید المثال شخص مدفون ہو چکا ہے۔بقیع اور غرقد اپنے اس مکین سے پاکیزہ ہو گیا اور اس کی زمین آپ کی تدفین کے بعد روشن ہو گئی۔آپ کی وفات سے دل کو ایسا صدمہ پہنچا ہے جو موت تک کبھی ختم نہ ہونے والا ہے اور میری یہ حالت نہ بدلنے والی ہے۔(اسد الغابہ - جلد 3 صفحہ 495۔دار الفکر بیروت) یہ ان کی اہلیہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔حضرت اُمّد علاء جو انصاری عورتوں میں سے ایک خاتون تھیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر چکی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جب انصار نے مہاجرین کے رہنے کے لیے قرعے ڈالے تو حضرت عثمان بن مظعون کا قرعہ سکونت یعنی ٹھہرنے کی جگہ ہمارے نام نکلا کہ ہم اپنے گھر ٹھہرائیں۔حضرت ام علاء کہتی تھیں کہ حضرت عثمان بن مظعون ہمارے پاس رہے۔وہ بیمار ہوئے تو ہم نے ان کی خدمت کی اور جب وہ فوت ہو گئے اور ہم نے انہیں ان کے کپڑوں میں ہی کفنایا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے۔میں نے کہا یعنی حضرت ام علاء کہتی ہیں کہ میں نے کہا کہ اللہ کی رحمت ہو تم پر ابو سائب ! یہ ان کی، حضرت عثمان بن مظعون کی کنیت تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے انہوں نے، حضرت ام علاء نے یہ الفاظ دہرائے کہ اللہ کی رحمت ہو تم پر ابو سائب! میری شہادت تو تمہارے متعلق یہی ہے کہ اللہ نے تجھے ضرور عزت بخشی ہے۔یہ الفاظ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرائے کہ میں شہادت دیتی ہوں کہ اللہ نے تمہیں ضرور عزت بخشی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ بات سنی تو ان سے پوچھا، کہتی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ضرور عزت بخشی ہے۔تو کہتی ہیں میں نے کہا کہ یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان۔میں نہیں جانتی، مجھے یہ تو نہیں پتا لیکن بہر حال میرے جذبات تھے میں نے اظہار کر دیا۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں تک عثمان کا تعلق ہے تو وہ اب فوت ہو گئے اور میں ان کے لیے بہتری کی ہی امید رکھتا ہوں۔یہی امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ضرور ان کو عزت بخشے گا لیکن اللہ کی قسم ! آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ کی قسم !ہمیں بھی نہیں جانتا کہ عثمان کے ساتھ