خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 218 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 218

خطبات مسرور جلد 17 218 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 بعض لوگ بعض دفعہ کہتے ہیں کہ تین سے زیادہ نہیں ہو سکتیں۔چار تکبیرات بھی ہو سکتی ہیں۔مطلب بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عثمان بن مظعون کی وفات ہوئی۔ان کا جنازہ نکالا گیا پھر ان کو دفن کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ ایک پتھر لائے۔وہ پتھر نہ اٹھا سکا، بڑا بھاری پتھر تھا تور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف کھڑے ہوئے، ادھر گئے۔آپ نے اپنے دونوں ہاتھ ، دونوں بازوؤں سے کپڑا اوپر کیا، اپنے بازو کی آستینیں چڑھائیں، قمیض کی آستینیں چڑھائیں۔مطلب نے کہا، جس نے یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اس نے کہا کہ گویا میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں بازوؤں کی سفیدی دیکھ رہاہوں۔ابھی بھی مجھے وہ واقعہ بڑی اچھی طرح یاد ہے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو خو بصورت تھے۔ان کی سفیدی مجھے نظر آرہی ہے۔جب آپ نے ان سے کپڑا ہٹایا تھا، آستینیں چڑھائی تھیں۔پھر آپ نے وہ پتھر اٹھایا اور اسے حضرت عثمان بن مظعون کے سرھانے رکھ دیا اور فرمایا میں اس نشانی کے ذریعے اپنے بھائی کی قبر پہچان لوں گا اور میرے اہل میں سے جو وفات پائے گا اسے میں اس کے پاس دفن کروں گا۔سنن ابی داؤد کا یہ حوالہ ہے۔(سنن ابی داؤد کتاب الجنائز باب في جمع الموتى فى قبر والقبر يعلم حديث 3206) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت عثمان بن مظعون کی وفات سے متعلق جو تفصیل بیان کی ہے اس میں سے چند باتیں پیش کرتا ہوں۔آپؐ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب 2 ہجری کے واقعات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : " اسی سال کے آخر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے لیے مدینہ میں ایک مقبرہ تجویز فرمایا جسے جنت البقیع کہتے تھے۔اس کے بعد صحابہ عموماً اسی مقبرہ میں دفن ہوتے تھے۔سب سے پہلے صحابی جو اس مقبرہ میں دفن ہوئے وہ عثمان بن مظعون تھے۔عثمان بہت ابتدائی مسلمانوں میں سے تھے اور نہایت نیک اور عابد اور صوفی منش آدمی تھے۔مسلمان ہونے کے بعد ایک دفعہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ حضور مجھے اجازت مرحمت فرمائیں تو میں چاہتا ہوں کہ بالکل تارک الدنیا ہو کر اور بیوی بچوں سے علیحدگی اختیار کر کے اپنی زندگی خالصۂ عبادت الہی کے لیے وقف کر دوں، مگر آپ نے اس کی اجازت نہیں دی۔" اس کی تفصیل بھی میں گذشتہ خطبے میں بیان کر چکا ہوں۔بہر حال پھر یہ مرزا بشیر احمد صاحب ہی آگے لکھتے ہیں کہ " عثمان بن م مطعون کی وفات کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت صدمہ ہوا اور روایت آتی ہے کہ وفات کے بعد آپ نے ان کی پیشانی پر بوسہ دیا اور اس وقت آپ کی آنکھیں پر نم تھیں۔ان کے دفنائے جانے کے بعد آپ نے ان کی قبر کے سرہانے ایک پتھر بطور علامت کے نصب کروا دیا اور پھر آپ کبھی کبھی جنت البقیع میں جاکر ان کے لیے دعا فرمایا کرتے تھے۔عثمان پہلے مہاجر تھے جو مدینہ میں فوت ہوئے۔" " (سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 462-463) حضرت عثمان بن مظعون کی وفات پر آپ کی بیوی نے مرثیہ میں لکھا اور وہ یہ تھا کہ يَا عَيْنُ جُوْدِى بِدَمْعِ غَيْرِ مَمْنُوْنِ عَلَى رَزِيَّةِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُوْنِ