خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 217
خطبات مسرور جلد 17 217 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اپریل 2019 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قبر کے سرھانے ایک پتھر نشانی کے طور پر رکھ دیا اور فرمایا یہ ہمارے پیش رو ہیں۔ان کے بعد جب بھی کسی کی فوتیدگی ہوتی تو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے کہ انہیں کہاں دفن کیا جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ ہمارے پیش رو عثمان بن مظعون کے قریب۔بقیع عربی میں ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں درختوں کی بہتات ہو، بہت زیادہ درخت ہوں۔مدینہ طیبہ میں اس مقام کو بَقیعُ الْغَرْقَد کے نام سے جانا جانے لگا کیونکہ وہاں غرقد کے درختوں کی بہتات تھی۔اس کے علاوہ وہاں دیگر خودرو صحرائی جھاڑیاں بھی بہت زیادہ تعداد میں تھیں۔اسے جنت البقیع بھی کہا جاتا ہے۔جنت کے لفظ کا عربی میں ایک مطلب ہے باغ یا فردوس۔اس لیے یہ جگہ زیادہ تر عجمی زائرین میں جنت البقیع کے نام سے جانی جاتی ہے۔عبد الحمید قادری صاحب ہیں انہوں نے یہ تفصیل لکھی ہے۔پھر کہتے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ عرب عموماً اپنے مقابر اور قبرستانوں کو جنت ہی کہہ کر پکارتے ہیں۔اس کا ایک نام مَقَابِرُ البَقیع بھی ہے جو اعرابیوں میں زیادہ مشہور ہے۔(ماخوذ از جستجوئے مدینہ از عبد الحمید قادری صاحب صفحہ 598 مطبوعہ اور مینٹل پبلی کیشنز لاہو ر پاکستان 2007ء) جو صحرا کے رہنے والے تھے ، گاؤں کے رہنے والے تھے ان میں یہ زیادہ مشہور ہے۔حضرت سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی فوت ہو جاتا تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے اس کو آگے ہمارے گئے ہوئے بندوں کے پاس بھیج دو۔عثمان بن مظعون میری امت کا کیا ہی اچھا پیش رو تھا۔(المعجم الكبير للطبراني جلد 12 صفحه 228 حدیث نمبر 13160 دار احياء التراث العربي بيروت 2002ء) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان کی وفات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و ان کی نعش کے پاس آئے۔آپ ان پر تین بار جھکے اور سر اٹھایا اور بلند آواز سے فرمایا اے ابو سائب! اللہ تم سے درگزر کرے۔تم دنیا سے اس حال میں گئے کہ دنیا کی کسی چیز سے آلودہ نہیں ہوئے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون کی نعش کو بوسہ دیا جبکہ آپ رورہے تھے۔اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رو ر ہے تھے اور آپ کی دونوں آنکھیں اشکبار تھیں۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضور نے حضرت عثمان کی وفات کے بعد آپ کو بوسہ دیا۔کہتی ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو حضرت عثمان کے رخسار پر بہ رہے تھے، اتنے زیادہ تھے کہ پھر وہ آنسو بہ کر حضرت عثمان کے رخساروں پر بھی گرنے لگے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم نے وفات پائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔آلْحِق بِالسَّلَفِ الصَّالِحِ عُثْمَانَ بْنِ مَطْعُونِ یعنی سلف صالح عثمان بن مظعون سے جاکر مل جاؤ۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 591 عثمان بن مظعون مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 303 عثمان بن مظعون دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت عثمان بن عفان سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس پر چار تکبیرات کہیں۔(سنن ابن ماجه کتاب الجنائز باب ما جاء فى التكبير على الجنازة اربعاً حديث نمبر 1502)