خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 214 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 214

خطبات مسرور جلد 17 214 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 اسلام کہتا ہے کہ اس دنیا میں رہو۔اس دنیا کی جو نعمتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں پیدا کی ہیں ان سے فائدہ اٹھاؤ لیکن اللہ تعالیٰ کو نہ بھولو۔وہ ہمیشہ تمہارے سامنے رہنا چاہیے۔حضرت قدامہ بن مظعون سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے حضرت عثمان بن مظعون کو پایا۔وہ اپنی سواری کے اوپر تھے۔اور حضرت عثمان اپنی سواری کے اوپر تھے۔آشائیہ نامی گھائی پر ان دونوں کی ملاقات ہوئی۔آثَاتِهِ، ذُوالْحُلَيْفَہ کے بعد جحفہ کے راستے میں مدینہ سے سنتر (77) میل کے فاصلے پر ہے۔یہ اس کی لوکیشن (location) بتائی گئی ہے۔بہر حال حضرت عمر کی اونٹنی نے حضرت عثمان کی اونٹنی کو بھینچ دیا، ذرا دبایا۔زیادہ قریب ہو گئے تو اونٹنی نے دبا دیا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری قافلے کے کافی آگے تھے۔حضرت عثمان بن مظعونؓ نے کہا یا خَلْقَ الْفِتْنَةِ! آپ نے مجھے تکلیف دی ہے۔جب سواریاں رکیں تو حضرت عمر بن خطاب قریب آئے اور کہا اے ابو سائب !یعنی عثمان بن مظعون کو کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے وہ کون سانام تھا جس کے ساتھ تم نے مجھے پکارا تھا۔یہ کہہ کر پکارا تھا خَلَقَ الْفِتْنَةِ تو انہوں نے کہا نہیں اللہ کی قسم ! آپؐ کا وہ نام میں نے نہیں رکھا۔جس نام سے میں نے پکارا تھاوہ میں نے نہیں کہا تھا بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا وہ نام رکھا تھا۔پھر کہنے لگے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم قافلے کے آگے ہیں اور اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم آگے چل رہے تھے۔اس کے بعد حضرت عثمان بن مظعون نے انہیں بتایا کہ آگے ہیں آپ پوچھ بھی سکتے ہیں۔پھر بیان کی تفصیل یہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ ہمارے پاس سے گزرے یعنی حضرت عمررؓ ہمارے پاس سے گزرے جبکہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ شخص خَلْقُ الْفِتْنَةِ ہے۔یعنی فتنے کی راہ میں روک ہے۔یہ کہتے ہوئے آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ تمہارے اور فتنے کے درمیان ایک دروازہ ہو گا جو بہت زیادہ سختی سے بند رہے گا جب تک یہ شخص تمہارے درمیان زندہ رہے گا۔(المعجم الكبير للطبرانى جلد 9 صفحه 39-38 باب ما اسند عثمان بن مظعون حدیث 8321، دار احياء التراث العربی بیروت 2002ء)( فرہنگ سیرت از سید فضل الرحمن صفحہ 29 زوار اکیڈیمی پبلیکیشنز، کراچی 2003ء) یعنی جب تک حضرت عمر کی زندگی ہے کوئی فتنہ اسلام میں نہیں آئے گا اور تاریخ بھی یہی بتاتی ہے۔اس کے بعد ہی زیادہ فتنے شروع ہوئے۔اس جگہ جو حضرت عثمان بن مظعون نے حضرت عمر بن خطاب کے متعلق خَلْقُ الْفِتْنَةِ کے یہ الفاظ بیان کیے ہیں اس کی تفصیل بیان کرتا ہوں۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا کہ تم میں سے کون فتنے سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات یادر کھتا ہے تو میں نے کہا کہ میں۔ویسے ہی جیسے کہ آپ نے فرمایا تھا۔اسی طرح یادرکھتا ہوں جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔تو حضرت عمرؓ نے کہا کہ تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یا کہا روایت کرنے پر بہت ہی دلیر ہو۔یعنی بڑا یقین ہے تمہیں اور تم یہ بڑی جرات سے کام لے رہے ہو۔میں نے کہا کہ آدمی کو ابتلا اس کی بیوی اور اس کے مال اور اس کی اولاد اور اس کے پڑوسی کی وجہ سے آتا ہے۔یہ بھی فتنے ہیں۔نماز، روزہ، صدقہ اور نیکیوں کا حکم اور بدیوں سے روکنا اس ابتلا کو دور کر دیتے ہیں۔حضرت عمر نے کہا میری مراد اس سے نہیں ہے۔یہ اولاد کی، دولت