خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 215 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 215

خطبات مسرور جلد 17 215 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 کی ساری چیزیں ہیں ، فتنے ہیں جن کو تم نمازیں پڑھ کے، روزہ رکھ کے، صدقہ دے کر اور کئی نیکیاں کر کے دور کر سکتے ہو۔حضرت عمرؓ نے کہا میری مراد یہ نہیں ہے بلکہ اس فتنے سے ہے جو اس طرح موجیں لے گا جس طرح سمندر۔بہت شدید قسم کا فتنہ ہے جو امت میں آئے گا۔حضرت حذیفہ نے کہا کہ امیر المؤمنین ! آپ کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔وہ جو فتنہ پید اہونا ہے اس سے آپ کو کوئی خطرہ نہیں۔آپ کی زندگی تک کوئی نہیں ہے کیونکہ آپ کے اور اس کے درمیان ایک بند کیا ہو ادروازہ ہے۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ کیا وہ توڑا جائے گا یا کھولا جائے گا؟ انہوں نے وہی بیان کیا، عرض کیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ان کے درمیان ایک بند دروازہ ہے تو حضرت عمرؓ نے اس پر ان سے پوچھا کیا وہ دروازہ توڑا جائے گا یا کھولا جائے گا۔تو انہوں نے کہا کہ توڑا جائے گا۔ایسا دروازہ ہے جو توڑا جائے گا۔تو حضرت عمرؓ نے کہا تب تو کبھی بھی بند نہیں ہو گا۔اگر دروازہ کھولا جائے تو بند کرنے کے امکان ہوتے ہیں لیکن اگر توڑا جائے تو پھر اس کو بند کرنا بہت مشکل کام ہے۔حضرت عمرؓ نے اس بات پہ کہا پھر تو یہ کبھی بند نہیں ہو گا۔یعنی جو فتنے ہیں وہ چلتے چلے جائیں گے اگر ایک دفعہ شروع ہوئے۔اور ہم دیکھتے ہیں کہ یہ فتنے مسلمان امت میں بڑھتے چلے گئے۔ایک کے بعد دوسرا فتنہ پیدا ہو تا چلا گیا۔حضرت عثمان کے زمانے میں ، حضرت علی کے زمانے میں ، پھر بعد کے زمانوں میں اور اب تک یہی فتنے ہیں جو مسلمانوں میں جاری ہیں۔ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں اور اس دیوار کے پیچھے یہ آنا نہیں چاہتے جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں اس دروازے کو بند کرنے کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے قائم فرمائی ہے۔اس لیے یہ فتنے بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی محفوظ رکھے کہ ہم احمد کی اس ڈھال کے پیچھے رہیں جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہمیں مہیا فرمائی ہے اور اس دیوار کے پیچھے رہیں۔تو بہر حال یہ باتیں ہو رہی تھیں۔حضرت عمرؓ نے کہا یہ فتنہ تو پھر کبھی بند نہیں ہو گا۔تو ہم نے ان سے کہا، ان لوگوں نے جو ساتھ بیٹھے ہوئے تھے روایت کرنے والے سے، حضرت حذیفہ سے پوچھا۔کیا حضرت عمرؓ اس دروازے کو جانتے تھے ؟ حضرت حذیفہ نے کہاں ہاں۔وہ اسے ایسے ہی جانتے تھے جیسے یہ کہ کل سے پہلے رات ہے یعنی بالکل یقینی بات تھی۔حضرت عمر کو پتا تھا کہ میرے بعد پھر فتنے پیدا ہو جائیں گے۔(صحیح البخاری کتاب مواقيت الصلوة باب الصلوة كفارة حديث (525) حضرت عثمان بن مظعون پہلے مہاجر تھے جنہوں نے مدینے میں وفات پائی۔آپ دو ہجری میں فوت ہوئے۔بعض کے نزدیک آپ کی وفات غزوہ بدر کے بائیس ماہ کے بعد ہوئی اور آپ جنت البقیع میں دفن ہونے والے پہلے شخص تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 591 عثمان بن مظعون مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) بہر حال ان کے حوالے سے کچھ اور باتیں بھی ہیں جو ان شاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 مئی 2019ء جلد 26 شمارہ 19 صفحہ 05 تا 09)