خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 213 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 213

خطبات مسرور جلد 17 213 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 بیشک رکھو لیکن کچھ دن ناغے بھی ہونے چاہئیں۔یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان سے فرمائی تو کچھ عرصہ کے بعد ان کی بیوی ازواج مطہرات کے پاس دوبارہ آئیں تو انہوں نے خوشبولگائی ہوئی تھی گویا کہ وہ دلہن ہوں۔انہوں نے کہا کیا بات ہے آج بڑی سبھی بنی ہو۔اس پر وہ کہنے لگیں کہ ہمیں بھی وہ چیز حاصل ہو گئی ہے جو لوگوں کو میسر ہے یعنی اب خاوند توجہ دیتا ہے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 302 " عثمان بن مظعون دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت عائشہ سے اس بارہ میں روایت ہے۔آپؐ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون کو بلایا اور فرمایا کیا تو میرے طریقے کو نا پسند کرتا ہے ؟ وہ بولے یار سول اللہ ! نہیں میں آپ ہی کے طریقے کو تلاش کرتا ہوں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سوتا بھی ہوں اور نماز بھی پڑھتا ہوں۔روزہ بھی رکھتا ہوں اور کبھی نہیں بھی رکھتا۔اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔اے عثمان ! تو اللہ سے ڈر تجھ پر تیری بیوی کا حق ہے۔تیرے مہمان کا حق ہے اور خود تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے۔پس کبھی کبھی روزہ بھی رکھو اور کبھی نہ رکھو۔نماز بھی پڑھو اور سویا بھی کرو۔(سنن ابی داؤد كِتَابُ التَّطَوَّعَ بَاب مَا يُؤْمَرُ بِهِ مِنَ القَصْدِ فِي الصَّلا و حديث (1369) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بخاری کے حوالے سے بیان فرمایا ہے کہ " سعد بن ابی وقاص روایت کرتے ہیں کہ عثمان بن مظعونؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عورتوں سے بالکل ہی علیحدہ ہو جانے کی اجازت چاہی مگر آپ نے اس کی اجازت نہیں دی۔اور اگر آپ اجازت دے دیتے تو ہم لوگ تیار تھے کہ اپنے آپ کو گویا بالکل حقی ہی کر لیتے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 418) ان جذبات کو بالکل ختم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرتے۔بخاری کی جو حدیث ہے اس کا ترجمہ بتا دیتا ہوں۔وہ اس طرح ہے حضرت سعد بن ابی وقاص و بیان کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن مظعون نے متقبل کی اجازت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے طلب کی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے انکار کر دیا تھا۔اور صحیح بخاری کی کتاب النکاح کی یہ حدیث ہے اور پھر یہاں یہ بھی اسی طرح لکھا ہے ، جو بیان ہوچکا ہے کہ اگر آپ اس کی اجازت دے دیتے تو ہم سب شاید تارک الدنیا ہو جاتے۔(صحيح البخارى كتاب النكاح باب ما يكره من التبتل والخصاء حديث 5073) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب پھر مزید لکھتے ہیں کہ " عثمان بن مظعون تھے جو بنو مجھیخ میں سے تھے۔نہایت صوفی مزاج آدمی تھے۔انہوں نے زمانہ جاہلیت میں ہی شراب ترک کر رکھی تھی۔" اسلام لانے سے پہلے بھی کبھی شراب نہیں پیتے تھے، اور اسلام میں بھی تارک دنیا ہو نا چاہتے تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرماتے ہوئے کہ اسلام میں رہبانیت جائز نہیں ہے اس کی اجازت نہیں دی۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 124)