خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 212
خطبات مسرور جلد 17 212 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 ودیعہ اللہ کے ہاں قیام پذیر تھے۔محمد بن عمر واقدی بیان کرتے ہیں کہ آل مطعون ان لوگوں میں سے تھے جن کے مرد اور عور تیں سب کے سب جمع ہو کر ہجرت کے لیے روانہ ہوئے تھے اور ان میں سے کوئی مکہ میں باقی نہیں رہا۔حضرت ام علاء بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مہاجرین مدینہ میں آئے تو انصار کی خواہش تھی کہ ان کے گھروں میں رکیں۔اس پر ان کے لیے قرعہ ڈالا گیا تو حضرت عثمان بن مظعون ہمارے حصے میں آئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعونؓ اور حضرت ابو ھیثم بن تیہان کے درمیان مواخات کارشتہ قائم فرمایا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 302-303" عثمان بن مظعون ومن بني جمع بن عمرو - - دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت عثمان نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اور غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔آپ تمام لوگوں سے زیادہ جوش کے ساتھ عبادات بجالاتے تھے۔دن کو روزہ رکھتے تھے اور رات کو عبادت کیا کرتے تھے۔خواہشات سے بچ کر رہتے تھے اور عورتوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے۔آپؐ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیا ترک کرنے اور خود کو خصی کرنے کی اجازت مانگی مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا۔یہ تاریخ کی کتاب اسدالغابہ میں لکھا ہے۔" (اسد الغابه جلد 3 صفحه 590 عثمان بن مظعون دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) پھر یہ روایت ہے کہ ایک دن حضرت عثمان بن مظعون کی اہلیہ ازواج مطہرات کے پاس آئیں۔ازواج مطہرات نے انہیں پراگندہ حالت میں، میلے کپڑے، بال بکھرے ہوئے دیکھ کر فرمایا کہ تم نے ایسی حالت کیوں بنارکھی ہے ؟ اپنے آپ کو سنوار کر رکھا کرو۔تمہارے شوہر سے زیادہ دولت مند تو قریش میں کوئی نہیں ہے۔نہیں ہے کہ تم afford نہیں کر سکتی۔تمہارا شوہر بڑا امیر آدمی ہے اپنی حالت تو ٹھیک رکھو۔تو آپ کی، حضرت عثمان کی بیوی ازواج مطہرات کو کہنے لگیں جو ساری اکٹھی بیٹھی ہوئی تھیں کہ ہمارے لیے ان میں سے کچھ نہیں ہے۔یعنی جو کچھ آپ کہتی ہیں نہ عثمان کے پاس دولت یا وہ کچھ نہیں۔کیوں ؟ کیونکہ وہ اس کے جذبات ہمارے لیے کچھ نہیں ہیں۔وہ رات کو بھی عبادت کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی عبادت میں لگے رہتے ہیں۔ہماری طرف توجہ نہیں دیتے۔دن کو روزے رکھتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ازواج نے آپ کو بتایا۔عثمان کی بیوی کی یہ بات سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عثمانؓ سے ملے اور فرمایا کیا تمہارے لیے میری ذات میں اسوہ نہیں ہے ؟ وہ عرض کرنے لگے کہ میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں۔کیا بات ہوگئی ؟ حضرت عثمان نے کہا کہ میں تو کوشش کرتا ہوں کہ بالکل آپ کے مطابق چلوں۔تو اس پر آپ نے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم دن بھر روزے رکھتے ہو اور رات بھر عبادت کرتے ہو۔انہوں نے عرض کی جی ہاں میں ایسا ہی کرتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا مت کرو۔تمہاری آنکھوں کا تم پر حق ہے۔تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے اور تمہارے اہل کا بھی تم پر حق ہے۔تمہارے بیوی بچوں کا تم پر حق ہے۔پس نماز پڑھو اور سو بھی۔سونا بھی ضروری ہے۔نفل پڑھو، راتوں کو جاگو لیکن سونا بھی ضروری ہے۔روزہ رکھو اور چھوڑو بھی۔اگر نفلی روزے رکھنے ہیں تو