خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 211 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 211

خطبات مسرور جلد 17 211 وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلٌ خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 کہ بیشک ہر نعمت زوال پذیر ہے۔حضرت عثمان نے کہا تو نے جھوٹ کہا۔لوگوں نے آپ کی طرف دیکھا اور لبید سے کہا کہ دوبارہ پڑھو جس پر لبید نے دوبارہ پڑھا۔حضرت عثمان نے اسی طرح ایک دفعہ تصدیق اور ایک دفعہ جھٹلا دیا کہ جنت کی نعمتوں کو زوال نہیں ہے۔لبید یہ جو شاعر تھے کہنے لگے کہ اے گروہ قریش !تمہاری محفلیں ایسی تو نہ تھیں۔ان میں سے ایک احمق کھڑا ہوا اور اس نے حضرت عثمان کی آنکھ پر تھپڑ مار دیا یا مکامار دیا جس سے آپ کی آنکھ نیلی ہو گئی یا سوج گئی۔آپ کے گرد موجود لوگوں نے کہا عثمان ! خدا کی قسم ! تم ایک مضبوط پناہ میں تھے اور تمہاری آنکھ اس طرح تکلیف سے محفوظ تھی جو تمہیں ابھی پہنچی ہے۔اس پر عثمان نے کہا کہ اللہ کی امان زیادہ محفوظ ہے اور زیادہ معزز ہے اور میری دوسری آنکھ بھی اسی طرح کی مصیبت کی آرزومند ہے جو اس آنکھ کو پہنچی ہے۔مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ ایمان لانے والوں کی پیروی لازم ہے۔ولید نے کہا کہ میری امان میں تمہیں کیا نقصان تھا؟ اس پر حضرت عثمان نے کہا کہ مجھے اللہ کی امان کے سوا کسی کی امان کی حاجت نہیں۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 590 عثمان بن مظعون مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) یہ تھی ان لوگوں کے ایمان کی کیفیت اور یہ تھا ایک درد اپنے ساتھیوں کے لیے بھی کہ اگر وہ تکلیف میں ہیں تو ہم کیوں (بچے) رہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو تعلق تھا وہ تو تھا ہی محبت کا کہ وہ تکلیف میں ہیں تو میں کیوں بچوں۔صحابہ کے نمونے دیکھ کے بھی ان کو بڑی تکلیف پہنچتی تھی۔حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں کہ عثمان بن مظعون کا اس طرح جواب دینا اس لیے تھا کہ انہوں نے قرآن کریم سنا ہوا تھا، اسلامی تعلیم سنی ہوئی تھی، قرآن کریم پڑھا ہوا تھا اور اب ان کے نزدیک شعروں کی کچھ حقیقت ہی نہیں تھی بلکہ خود بعد میں لبید بھی مسلمان ہو گیا تو آپ لکھتے ہیں کہ خود لبید نے مسلمان ہونے پر یہی طریق اختیار کیا تھا۔چنانچہ حضرت عمرؓ نے ایک دفعہ اپنے گورنر کو کہلا بھیجا کہ مجھے بعض مشہور شعراء کا تازہ کلام بھیجو۔جب لبید جو اس وقت مسلمان ہو گئے تھے ان سے خواہش کا اظہار کیا گیا تو انہوں نے قرآن کریم کی چند آیات لکھ کر بھیج دیں۔حضرت عثمان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اور آپ کا جور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق او پیار تھا اس کا اظہار اس ایک واقعہ سے ہوتا ہے۔روایت میں آتا ہے کہ ان کے فوت ہونے پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بوسہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے اس وقت آنسو جاری تھے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صاحبزادہ ابراہیم فوت ہوا تو آپ نے اس وقت بھی اس کی نعش پر فرمایا۔آنحِقُ بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ عُثْمَانَ ابْنِ مَطْعُوْنِ یعنی ہمارے صالح عزیز عثمان بن مظعون کی صحبت میں جا۔(ماخوذ از فضائل القرآن نمبر 4، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 456) حضرت عثمان بن مظعون کی مدینہ ہجرت کا واقعہ اس طرح ملتا ہے کہ حضرت عثمان بن مظعونؓ اور حضرت قدامه بن مظعونؓ اور حضرت عبد اللہ بن مظعون اور حضرت سائب بن عثمان نے ہجرت مدینہ کے وقت حضرت عبد اللہ بن سلمہ عجلانی کے گھر قیام کیا تھا۔ایک دوسرے قول کے مطابق یہ سب لوگ حضرت حزام بن