خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 210 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 210

خطبات مسرور جلد 17 210 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل2019 دوسرے مسلمانوں کو دکھ دیے جاتے ہیں اور انہیں سخت سے سخت تکلیفیں پہنچائی جاتی ہیں۔چونکہ وہ غیرت مند نوجوان تھے۔ولید کے پاس گئے اور اسے کہہ دیا کہ میں آپ کی پناہ کو واپس کرتا ہوں کیونکہ مجھ سے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ دوسرے مسلمان دکھ اٹھائیں اور میں آرام سے رہوں۔چنانچہ ولید نے اعلان کر دیا کہ عثمان اب میری پناہ میں نہیں۔اس کے بعد ایک دن لبید، عرب کا ایک مشہور شاعر تھا مکہ کے رؤساء میں بیٹھا اپنے شعر سنارہا تھا کہ اس نے ایک مصرع پڑھا: وَكُلُّ نَعِيْمٍ لَا مَحَالَةٌ زَائِلٌ جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر نعمت آخر مٹ جانے والی ہے۔عثمان بن مظعونؓ نے کہا کہ یہ غلط ہے جنت کی نعمتیں ہمیشہ قائم رہیں گی۔لبید ایک بہت بڑا آدمی تھا۔یہ جواب سن کر جوش میں آگیا اور اس نے کہا کہ اے قریش کے لو گو ! تمہارے مہمان کو تو پہلے اس طرح ذلیل نہیں کیا جاتا تھا اب یہ نیارواج کب سے شروع ہوا ہے ؟ اس پر ایک شخص نے کہا یہ ایک بیوقوف آدمی ہے اس کی بات کی پروا نہیں کریں۔حضرت عثمان نے اپنی بات پر اصرار کیا اور کہا کہ بیوقوفی کی کیا بات ہے جو بات میں نے کہی ہے وہ سچ ہے۔اس پر ایک شخص نے اٹھ کر زور سے آپ کے منہ پر گھونسا مارا، میکا مارا جس سے آپ کی ایک آنکھ نکل گئی یا سوج گئی۔ولید اس وقت اس مجلس میں بیٹھا ہوا تھا جس نے آپ کو پناہ دی تھی۔ان کے والد کا دوست، عثمان کے باپ کے ساتھ اس کی بڑی گہری دوستی تھی۔عثمان کے والد فوت ہو گئے تھے تو اپنے مردہ دوست کے بیٹے کی یہ حالت اس سے دیکھی نہ گئی مگر مکہ کے رواج کے مطابق جب عثمان اس کی پناہ میں نہیں تھے تو وہ ان کی حمایت بھی نہیں کر سکتا تھا اس لیے اور تو کچھ نہ کر سکا نہایت ہی دکھ کے ساتھ عثمان ہی کو مخاطب کر کے بولا کہ اے میرے بھائی کے بیٹے ! خدا کی قسم تیری یہ آنکھ اس صدمہ سے بیچ سکتی تھی جبکہ تو ایک زبر دست حفاظت میں تھا ( یعنی میری پناہ، ولید کی پناہ میں تھا) لیکن تو نے خود ہی اپنی پناہ کو چھوڑ دیا اور یہ دن دیکھا۔عثمان نے جواب دیا کہ جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے میں خود اس کا خواہش مند تھا۔تم میری پھوٹی ہوئی آنکھ پر ماتم کر رہے ہو حالانکہ میری تندرست آنکھ اس بات کے لیے تڑپ رہی ہے کہ جو میری بہن کے ساتھ ہوا ہے وہی میرے ساتھ کیوں نہیں ہوتا۔لکھتے ہیں کہ انہوں نے کہا، عثمان نے ولید کو یہ جواب دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ میرے لیے بس ہے۔بہت کافی ہے۔اگر وہ تکلیفیں اٹھا رہے ہیں تو میں کیوں نہ اٹھاؤں۔میرے لیے خدا کی حمایت کافی ہے۔(ماخوذ از دیباچہ تفسیر القر آن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 202 تا205) عثمان بن مظعون اور لبید بن ربیعہ کا یہ جو واقعہ ہے جو عرب کا مشہور شاعر تھا اس کا اس طرح بھی تاریخوں میں ذکر ملتا ہے۔وہ بھی بتادیتا ہوں یہ عرب کا مشہور شاعر تھا قریش کی مجلس میں بیٹھا تھا جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے حضرت عثمان بھی اس کے پاس بیٹھ گئے لبید نے پہلے اس کا یہ ایک مصرع پڑھا کہ الَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهُ بَاطِلٌ خبر دار ! اللہ کے سو اسب کچھ باطل ہے۔اس پر حضرت عثمان کہنے لگے کہ تو نے سچ کہا ہے۔پھر لبید نے کہا