خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 209

خطبات مسرور جلد 17 209 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 کی آخری ملاقات سے بھی محروم جارہے تھے۔ان کو یہ بھی موقع نہیں ملا کہ وہ عزیزوں اور پیاروں سے ملاقات کر کے جائیں ، چھپ کے نکلے تھے۔ان کے دلوں کی جو حالت تھی سو تھی۔ان کے دیکھنے والے بھی ان کی تکلیف سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔وہ غیر جن کو پتا لگا کہ اس طرح ہجرت کر رہے ہیں وہ بھی ان کی اس حالت سے متاثر ہو رہے تھے۔چنانچہ جس وقت یہ قافلہ نکل رہا تھا حضرت عمر جو اس وقت تک کافر اور اسلام کے شدید دشمن تھے اور مسلمانوں کو تکلیف دینے والوں میں چوٹی کے آدمی تھے اتفاقاً اس قافلے کے افراد کو مل گئے۔ان میں ایک صحابیہ ام عبد اللہ نامی بھی تھیں۔بندھے ہوئے سامان اور تیار سواریوں کو جب آپ نے، حضرت عمرؓ نے دیکھا تو آپ سمجھ گئے کہ یہ لوگ مکہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔آپ نے کہ ام عبداللہ ا یہ تو ہجرت کے سامان نظر آرہے ہیں۔ام عبد اللہ کہتی ہیں میں نے جواب میں کہا ہاں خدا کی قسم !ہم کسی اور ملک میں چلے جائیں گے کیونکہ تم نے ہم کو بہت دکھ دیے ہیں اور ہم پر بہت ظلم کیے ہیں۔ہم اس وقت اپنے ملک میں نہیں لوٹیں گے جب تک خدا تعالیٰ ہمارے لیے کوئی آسانی اور آرام کی صورت پیدا نہ کر دے۔ام عبد اللہ بیان کرتی ہیں کہ عمرؓ نے جواب میں کہا کہ اچھا۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔اور کہتی ہیں کہ میں نے ان کی آواز میں رقت محسوس کی حالانکہ اس وقت مسلمانوں کے مخالف تھے لیکن یہ ہجرت دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔خدا تمہارے ساتھ ہو کہا تو اس آواز میں ایک رفت تھی جو اس سے پہلے میں نے کبھی محسوس نہیں کی تھی۔پھر وہ یعنی حضرت عمرؓ جلدی سے منہ پھیر کے وہاں سے چلے گئے اور میں نے محسوس کیا کہ اس واقعہ سے ان کی طبیعت نہایت ہی غمگین ہو گئی ہے۔بہر حال جب ان لوگوں کے ہجرت کرنے کی مکہ والوں کو خبر ہوئی تو انہوں نے ان کا تعاقب کیا اور سمندر تک ان کے پیچھے گئے مگر یہ قافلہ ان لوگوں کے سمندر تک پہنچنے سے پہلے ہی حبشہ کی طرف روانہ ہو چکا تھا۔مکہ والوں کو یہ معلوم ہو ا تو انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک وفد بادشاہ حبشہ کے پاس بھیجا جائے جو اسے مسلمانوں کے خلاف بھڑ کائے اور اسے تحریک کرے کہ وہ مسلمانوں کو مکہ والوں کے سپر د کر دے۔بہر حال یہ وفد حبشہ گیا اور بادشاہ سے ملا۔امرائے دربار کو بھی ان لوگوں نے خوب اکسایا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے بادشاہ حبش کے دل کو مضبوط کر دیا تھا اور اس نے باوجود ان لوگوں کے اصرار کے اور باوجود درباریوں کے اصرار کے، درباری جو تھے وہ مکہ والوں کی باتوں میں آگئے تھے انہوں نے بھی بادشاہ کو بڑا کہا کہ ان کو مکہ والوں کے، کافروں کے سپر د کر دو۔اس نے مسلمانوں کو کفار کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا۔جب یہ وفد ناکام واپس آیا تب مکہ والوں نے ان مسلمانوں کو بلانے کے لیے ایک اور تدبیر سوچی اور وہ یہ کہ حبشہ جانے والے بعض قافلوں میں یہ خبر مشہور کر دی کہ مکہ کے سب لوگ مسلمان ہو گئے ہیں۔جب یہ خبر حبشہ پہنچی تو اکثر مسلمان خوشی سے مکہ کی طرف واپس لوٹے مگر مکہ پہنچ کر ان کو معلوم ہوا کہ یہ خبر محض شرار تا مشہور کی گئی ہے۔اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس پر کچھ لوگ تو واپس حبشہ چلے گئے جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے اور کچھ مکہ میں ٹھہر گئے۔ان ٹھہر نے والوں میں سے حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں کہ عثمان بن مظعون بھی تھے جو مکہ کے ایک بہت بڑے رئیس کے بیٹے تھے۔اس دفعہ ان کے باپ کے ایک دوست ولید بن مغیرہ نے ان کو پناہ دی اور وہ امن سے مکہ میں رہنے لگے مگر اس عرصے میں انہوں نے دیکھا کہ بعض