خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 208
خطبات مسرور جلد 17 208 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 کی طرف ہجرت کر جائیں اور فرمایا کہ حبشہ کا بادشاہ عادل اور انصاف پسند ہے۔اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں ہو تا۔حبشہ کا ملک جو ایتھوپیایا ابی سینیا کہلاتا ہے براعظم افریقہ کے شمال مشرق میں واقع ہے اور جائے وقوع کے لحاظ سے جنوبی عرب کے بالکل بالمقابل ہے اور درمیان میں بحیرہ احمر کے سوا کوئی اور ملک حائل نہیں۔اس زمانہ میں حبشہ میں ایک مضبوط عیسائی حکومت قائم تھی اور وہاں کا بادشاہ نجاشی کہلاتا تھا بلکہ اب تک بھی وہاں کا حکمران اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔(جب انہوں نے یہ لکھا تھا) حبشہ کے ساتھ عرب کے تجارتی تعلقات تھے۔اس وقت کے نجاشی کا ذاتی نام اصحمہ تھا جو ایک عادل، بڑ انصاف کرنے والا، بیدار مغز اور مضبوط بادشاہ تھا۔بہر حال جب مسلمانوں کی تکالیف انتہا کو پہنچ گئیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا کہ جن جن سے ممکن ہو حبشہ کی طرف ہجرت کر جائیں چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے فرمانے پر ماہر جب پانچ نبوی میں نبوت کے دعوے کے پانچ سال کے بعد گیارہ مرد اور چار عورتوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ان میں سے زیادہ معروف کے نام یہ ہیں۔حضرت عثمان بن عفان اور ان کی زوجہ رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، عبد الرحمن بن عوف ، زبیر بن العوام، ابو حذیفہ بن عقبہ ، عثمان بن مظعون، مصعب بن عمیر اور ابوسلمہ بن عبد الاسد اور ان کی زوجہ ام سلمہ اب یہ لکھتے ہیں کہ یہ ایک عجیب بات ہے کہ ان ابتدائی مہاجرین میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی تھی جو قریش کے طاقت ور قبائل سے تعلق رکھتے تھے اور کمزور لوگ کم نظر آتے ہیں جن سے دو باتوں کا پتا چلتا ہے کہ اول یہ کہ طاقتور قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی قریش کے مظالم سے محفوظ نہیں تھے۔دوسرے یہ کہ کمزور لوگ مثلاً غلام وغیرہ اس وقت ایسی کمزوری اور بے بسی کی حالت میں تھے کہ ہجرت کی بھی طاقت نہیں رکھتے تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین مصنفہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 146-147) حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے انداز میں اس واقعے کو اس طرح بیان فرمایا ہے۔آپ حضرت عثمان بن مظعون کی مکہ میں پناہ اور پھر لبید بن ربیعہ والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔یہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ آپ نے ولید کی امان واپس کر دی تھی۔اب لکھتے ہیں کہ جب مکہ والوں کا ظلم انتہا کو پہنچ گیا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے ساتھیوں کو بلوایا اور فرمایا۔مغرب کی طرف سمندر پار ایک زمین ہے جہاں خدا کی عبادت کی وجہ سے ظلم نہیں کیا جاتا۔مذہب کی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کو قتل نہیں کیا جاتا۔وہاں ایک منصف بادشاہ ہے۔تم لوگ ہجرت کر کے وہاں چلے جاؤ شاید تمہارے لیے آسانی کی راہ پید اہو جائے۔کچھ مسلمان مرد اور عور تیں اور بچے آپ کے اس ارشاد پر ایسے سینیا کی طرف چلے گئے۔ان لوگوں کا مکے سے نکلنا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔یہاں یہ بڑا جذباتی پہلو ہے کہ اپنے ملک کو چھوڑنا یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی۔مکے کے گ اپنے آپ کو خانہ کعبہ کا متولی سمجھتے تھے اور مکہ سے باہر چلے جانا ان کے لیے ایک ناقابل بر داشت صدمہ تھا۔وہی شخص یہ بات کہہ سکتا تھا جس کے لیے دنیا میں کوئی اور ٹھکانہ باقی نہ رہے کہ مکہ سے نکل جاؤں۔پس ان لوگوں کا وہ نکلنا ایک نہایت ہی دردناک واقعہ تھا اور پھر نکلنا بھی ان لوگوں کو چوری چوری پڑا۔چھپ کے نکلنا پڑا کیونکہ جانتے تھے کہ اگر مکہ والوں کو معلوم ہو گیا تو وہ ہمیں نکلنے نہیں دیں گے اور اس وجہ سے وہ اپنے عزیزوں اور پیاروں