خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 206 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 206

خطبات مسرور جلد 17 206 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 جوڑا ہے۔آپؐ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق بھی ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ آپ کو جاہل کہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے اس اعتراض کو رڈ کرنے کے لیے ایسے سامان کر دیے کہ حضرت خلیفہ اول شروع میں ہی آپ پر ایمان لے آئے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی دعوی سے پہلے آپ کی تعریف کرنے والے تھے۔پھر جب آپ نے دنیا میں اپنی ماموریت کا اعلان کیا تو اس کے بعد تعلیم یافتہ لوگوں کی ایک جماعت اللہ تعالیٰ نے ایسی کھڑی کر دی جو فوراً آپ پر ایمان لے آئی۔یہ تعلیم یافتہ لوگ علماء میں سے بھی تھے، امراء میں سے بھی تھے، انگریزی دان طبقے میں سے بھی تھے۔تو آپ اس کا تجزیہ کرتے ہوئے کہتے ہیں۔رعب اور دبدبہ تین چیزوں سے ہی ہو تا ہے یا تو ایمان سے ہوتا ہے یا علم سے ہو تا ہے یاروپے سے ہو تا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تینوں چیزیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں بھی پیدا کر دیں۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 9صفحہ 139-140) اور آپ کو بھی ایسے ساتھی شروع میں مہیا کر دیے جن کی دوسری دنیا تعریف کرتی تھی بلکہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی حکمت کا لوہا آج تک مانا جاتا ہے۔غیر احمدی حکماء بھی آپ کے نسخے استعمال کرتے ہیں اور اس بارے میں لکھتے ہیں تو بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والے ایسے لوگ اس وقت عطا ہوئے جو ہر طبقے کے لوگ تھے اور بڑے بڑے خاندانوں کے لوگ تھے۔ایک اور جگہ کفار مکہ کی حسرتوں اور حسد کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ " اللہ تعالیٰ نے ایسے ایسے سامان پیدا کیے کہ کفار کے دل ہر وقت جل کر خاکستر ہوتے رہتے تھے اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آتا تھا کہ اس آگ کو بجھانے کا ہم کیا انتظام کریں۔کوئی بڑا خاندان ایسا نہیں تھا جس کے افرا در سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں نہ آچکے ہوں۔حضرت زبیر ایک بڑے خاندان میں سے تھے۔حضرت طلحہ ایک بڑے خاندان میں سے تھے۔حضرت عمرؓ ایک بڑے خاندان میں سے تھے۔حضرت عثمان ایک بڑے خاندان میں سے تھے۔حضرت عثمان بن مظعون ایک بڑے خاندان میں سے تھے۔اسی طرح حضرت عمرو بن العاص اور خالد بن ولید " جو بعد میں مسلمان ہوئے مکہ کے چوٹی کے خاندانوں میں سے تھے۔عاص مخالف تھے مگر " یعنی عمرو کے والد " عمرو مسلمان ہو گئے۔ولید مخالف تھے مگر خالد مسلمان ہو گئے۔" آپ لکھتے ہیں کہ "غرض ہزاروں لوگ ایسے تھے جو اسلام کے شدید دشمن تھے مگر ان کی اولادوں نے اپنے آپ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دیا اور میدان جنگ میں اپنے باپوں اور رشتہ داروں کے خلاف تلواریں چلائیں۔" ( تفسیر کبیر جلد 9 صفحہ 588) حضرت عثمان بن مظعون کی ہجرت حبشہ اور وہاں سے مکہ واپسی کا بھی ذکر آتا ہے جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے کہ حضرت عثمان بن مظعون ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں شامل تھے۔ابن اسحاق کے نزدیک آپ نے تیرہ آدمیوں کے بعد اسلام قبول کیا۔آپ نے اور آپ کے بیٹے سائب نے مسلمانوں کی ایک جماعت کے ساتھ حبشہ کی طرف پہلی ہجرت بھی کی تھی۔حبشہ قیام کے دوران ہی جب انہیں خبر ملی کہ قریش ایمان لے آئے ہیں۔تب آپ واپس مکہ آگئے تھے۔ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ جب مہاجرین حبشہ کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اہل مکہ