خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 205
خطبات مسرور جلد 17 205 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2019 کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟ عثمان بن مظعون کہنے لگے کہ میں نے دیکھا کہ آپ کی نظریں آسمان کی طرف اٹھ گئیں۔پھر آپ نے دائیں جانب اپنی نظریں جمادیں۔آپ مجھے چھوڑ کر اس طرف متوجہ ہو گئے۔آپ نے اپنا سر ہلانا شروع کر دیا گویا جو کچھ آپ سے کہا جارہا ہے اسے آپ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔آپ نے فرمایا کیا واقعی تم نے ایسا محسوس کیا ہے ؟ عثمان بن مظعون کہنے لگے جی۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابھی ابھی میرے پاس اللہ کا قاصد آیا تھا، پیغام لے کے آیا تھا جب تم میرے پاس ہی بیٹھے ہوئے تھے۔عثمان بن مظعون نے کہا کہ اللہ کا قاصد ؟ سوال کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔عثمان نے پوچھا پھر اس نے کیا کہا؟ آپ نے فرمایا اس نے کہا یہ تھا كرِ انَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (النحل : 91) یعنی یقینا اللہ عدل اور احسان کا اور اقربا پر کی جانے والی عطا کی طرح عطا کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور ناپسندیدہ باتوں اور بغاوت سے منع کرتا ہے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم عبرت اصل کرو۔عثمان بن مظعون کہتے ہیں کہ یہ وہ وقت تھا جب میرے دل میں ایمان نے اپنی جگہ پکی کر لی اور مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو گئی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 807 مسند عبدالله بن عباس حدیث نمبر 2921 عالم الكتب بيروت 1998ء) رض حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلان نبوت کے بعد ابتدائی دور کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک قریب زمانہ میں یعنی اس زمانے کے ابتدا میں طلحہ اور زبیر اور عمر اور حمزہ اور عثمان بن مظعون اس قسم کے ساتھی آپ کو مل گئے جن میں سے ہر شخص آپ کا فدائی تھا۔ہر شخص آپ کے پسینے کی جگہ اپنا خون بہانے کے لیے تیار تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تیرہ سال تک مصائب بھی آئے، مشکلات بھی آئیں ، تکالیف بھی آپ کو برداشت کرنی پڑیں مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطمینان تھا کہ ان مکہ والوں میں سے عقل والے، سمجھ والے، رتبے والے، تقوی والے، طہارت والے مجھے مان چکے ہیں اور اب مسلمان ایک طاقت سمجھے جاتے ہیں۔جب کوئی شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہتا کہ نعوذ باللہ وہ پاگل ہیں تو اس کے دوسرے ساتھی ہی اسے کہتے کہ اگر وہ پاگل ہے تو فلاں شخص جو بڑا سمجھ دار اور عقل مند ہے اسے کیوں مانتا ہے۔یہ ایک ایسا جواب تھا جس کے جواب میں کوئی شخص بولنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا۔یورپین مصنف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اپنے تمام زور بیان صرف کر دیتے ہیں ، بہت خلاف بولتے ہیں اور بسا اوقات آپ پر گند اچھالنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔اب بھی یہی کچھ ہوتا ہے۔مگر جہاں ابو بکر کا نام آتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ابو بکر بڑا بے نفس تھا۔اس پر بعض دوسرے یورپین مصنف لکھتے ہیں کہ جس شخص کو ابو بکر نے مان لیاوہ جھوٹا کس طرح ہو گیا ؟ اگر تم ابو بکر کی تعریف کر رہے ہو تو جس کو ابو بکر نے ماناوہ بھی یقیناً قابل تعریف ہے۔اگر وہ بے نفس تھا، ابو بکرا اگر بے نفس تھا تو اس نے ایسے لالچی کو کیوں مانا اور اگر وہ واقعی میں بے نفس تھا تو پھر تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس کا آقا بھی بے نفس تھا۔یہ ایک بہت بڑی دلیل ہے جس کو ر ڈ کرنا آسان نہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں بھی پھر اس کو اس سے