خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 200
خطبات مسرور جلد 17 200 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 اور آپ کو شہید کر دیا۔پھر وہ گھوڑا بے قابو ہو کر بھاگا اور کوئی اس پر قابو نہ پاسکا یہاں تک کہ وہ بَنُو عَبد الْأَشْهَل کے محلے میں آکر اسی رسی کے پاس ٹھہر گیا جس سے وہ بندھا ہوا تھا۔پس مسلمانوں میں اس دن آپ کے علاوہ اور کوئی شہید نہیں ہوا تھا اور حضرت محمود (طبقات ابن سعد کے مطابق ان صحابی کا نام حضرت محمد بن مسلمہ الا ھے تھا۔ان کے گھوڑے کا نام ذُو اللہ تھا۔ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت مُحرز بن نضله حضرت عکاشہ بن محصن اللہ کے گھوڑے پر شہادت کے وقت سوار تھے۔اس گھوڑے کو جناح کہا جاتا تھا اور بعض جانور دشمن کے ہاتھ سے چھڑا لیے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مقام سے روانہ ہوئے اور غزوہ ذی قرد کے پہاڑ پر پہنچ کر ٹھہرے اور وہیں اور صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اور ایک رات وہاں مقیم رہے۔سلمہ بن اکوع اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اگر آپ سو آدمی میرے ساتھ بھیج دیں تو میں بقیہ جانور بھی دشمن سے چھڑالا تا ہوں اور ان کی گردن جاد باتا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہاں جاؤ گے ؟ اس وقت تو وہ غطفان کی شراب پی رہے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو سو سو میں تقسیم کرتے ہوئے ان میں کھانے کے لیے اونٹ تقسیم کیے جنہیں صحابہ نے بطور کھانے کے استعمال کیا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس تشریف لے آئے۔(تاريخ الطبري، الجزء الثالث " غَزْوَةُ ذِي قَرَد صفحه 115-116 مکتبه دارالفكر،الطبعة الثانية2002ء) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 70 محرز بن نضلة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) اور ان لوگوں سے کوئی تعرض نہیں کیا۔ان کو چھوڑ دیا۔ان لوگوں کو جانے دیا اور یہی حضرت محرز ، وہاں صرف ایک شہید ہوئے۔ایک روایت کے مطابق گھڑ سواروں میں سب سے پہلے شہید تھے اور یہی پہلی روایت میں بھی ہے۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سُوَيْبط بن سعد اللہ۔آپ کو سُوَيُبط بن حَرْمَلَه الله بھی کہا جاتا ہے۔آپ کا نام سويط بن حَرمَلَه اور سلیط بن حرملہ بھی بیان کیا گیا ہے۔حضرت سویبط و کا تعلق قبیلہ بنو عبد دار سے تھا۔ان کی والدہ کا نام ھنیدہ تھا۔آپ ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں شامل تھے۔اکثر سیرت نگاروں نے آپ کو مہاجرین حبشہ میں شامل کیا ہے۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الثانى صفحه 354 سویبط بن حرمله دارالفکر بيروت لبنان 2003ء) (الاصابه في تمييز الصحابه الجزء السادس صفحه 368 نعيمان بن عمرو دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2005ء) ( تاريخ دمشق الكبير لابن عساكر جلد 12 ، جزء 24 صفحه 117 ذكر من اسمه سليط داراحياء التراث العربی بیروت لبنان) حضرت سوئیط ہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ہجرت کے بعد آپ نے حضرت عبداللہ بن سلمہ عجلانی ل کے گھر قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سویی دی اور حضرت عَائِد بن مَاعِض کے در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا تھا۔حضرت سوئبط وں نے غزوہ بدر اور غزوہ احد میں بھی شرکت کی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 65 سويبط بن سعد ومن عبدالدار بن قصی داراحياء التراث العربي بیروت لبنان 1996ء)