خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 199 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 199

خطبات مسرور جلد 17 199 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 ایک دوسرے کو ہلکے پھلکے چینج بھی دیتے تھے تاکہ وقت بھی گزر جائے اور دشمنوں کا جو مستقل ذہنی دباؤ بھی جو ہے وہ بھی کچھ کم ہو۔بہر حال انہوں نے کہا کہ کوئی ہے جو مجھ سے دوڑ لگائے ؟ کیا کوئی دوڑنے والا ہے ؟ کہتے ہیں انہوں نے کئی دفعہ یہ بار بار دہرایاتو میں نے جب یہ بات سنی تو میں نے دوسرے صحابی کو چھیڑ کے کہا اسے کہ تم کسی معزز کی عزت نہیں کرتے ؟ کسی بزرگ سے نہیں ڈرتے ؟ اس نے کہا نہیں سوائے اس کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ مجھے کسی کا خوف نہیں۔تو میں نے کہا یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں۔مجھے اس آدمی سے دوڑ لگانے دیں۔آپ نے فرمایا ٹھیک ہے اگر تم چاہتے ہو تو لگاؤ۔میں نے اس ص سے کہا کہ چلو۔پھر کہتے ہیں میں نے اپنے پاؤں موڑے اور چھلانگ ماری اور دوڑ پڑا اور میں ایک یا دو گھاٹیاں اس کے پیچھے دوڑا پھر میں اپنی طاقت بچار ہاتھا پھر میں آہستگی سے اس کے پیچھے دوڑا پھر میں تیز ہوا، اسے جالیا۔یہ دوڑ لگتی رہی۔وہ مدینہ کا سب سے تیز دوڑنے والا شخص تھا۔کہتے ہیں اور تیز ہو کے میں نے اسے جاکے پکڑ لیا۔میں نے اسے کندھے کے درمیان مکا مارا۔میں نے کہا اللہ کی قسم اتو پیچھے رہ گیا۔ایک راوی کہتے ہیں کہ میر اخیال ہے انہوں نے کہا کہ میں مدینہ تک اس سے آگے رہا اور پھر ہم صرف تین راتیں ٹھہرے یہاں تک کہ اس کے بعد پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے۔(ماخوذ از صحیح مسلم جلد 9 صفحه 228 تا 238 كتاب الجهاد والسير ، بَابُ غَزْوَةِ ذِي قَرَدِ وَغَيْرِهَا، حدیث:3358، نور فاؤنڈیشن 2008ء)(صحیح البخاری کتاب المغازی باب غزوہ ذات القرد حدیث 4194) وہاں ٹھہرے۔پھر خیبر کی طرف چلے گئے۔تاریخ طبری میں اس غزوہ کی بابت کچھ تفصیلات یوں درج ہیں۔حضرت عاصم بن عُمر بن قتاده سے مروی ہے کہ غزوہ ذی قرد میں دشمن کے پاس سب سے پہلا گھوڑا حضرت مُحرِ زبن نضلہ اللہ کا پہنچا جو بنو اسد بن خزیمہ میں سے تھے۔حضرت مُحرِزُ بن نَضْلَه الله کو آخرم بھی کہا جاتا تھا۔اسی طرح آپ کو قمت تیر بھی کہا جاتا تھا۔اور جب دشمن کی طرف سے لوٹ مار اور خطرے کے لیے اجتماع کا اعلان ہوا تو حضرت محمود بن مسلمہ کے گھوڑے نے جو ان کے باغ میں بندھا ہوا تھا جب اور گھوڑوں کی ہنہناہٹ کی آواز سنی تو اپنی جگہ اچھل کود کرنے لگا۔یہ ایک عمدہ اور سدھایا ہوا گھوڑا تھا۔تب بَنُو عَبد الأَشْکل کی عورتوں میں سے بعض عورتوں نے بندھے ہوئے گھوڑے کو اس طرح اچھلتے کودتے دیکھا تو حضرت مُحرِز بن نضله ی سے کہا اے قمیر ! کیا آپ طاقت رکھتے ہیں کہ اپنے اس گھوڑے پر سوار ہوں اور یہ گھوڑا جیسا ہے وہ آپ اسے دیکھ ہی رہے ہیں۔پھر آپ مسلمانوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملیں۔آپؐ نے کہا ہاں ! میں تیار ہوں۔پھر عورتوں نے وہ گھوڑا آپ کو دیا۔آپ ، حضرت محرز ، اس پر سوار ہو کر چل دیے۔انہوں نے اس گھوڑے کی باگ ڈھیلی چھوڑ دی یہاں تک کہ آپ نے اس جماعت کو پالیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جارہی تھی اور ان کے آگے آپے کھڑے ہو گئے۔پھر حضرت مُحرز بن نضلہ اللہ نے کہا اے تھوڑی سی جماعت ! ٹھہر و۔یہاں تک کہ دوسرے مہاجر اور انصار جو تمہارے پیچھے ہیں وہ بھی تم سے آملیں۔راوی کہتے ہیں کہ دشمن کے ایک شخص نے آپ پر حملہ کیا