خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 201
خطبات مسرور جلد 17 201 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 حضرت ام سلمه و بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے ایک سال قبل بضری، ملک شام کا ایک علاقہ اس کی طرف تجارت کے لیے گئے تھے۔ان کے ساتھ نعیمان اللہ اور سُوَيْبَط بن حرملة ا نے بھی سفر کیا اور یہ دونوں جنگ بدر میں بھی موجود تھے۔نعیمان و زاد راہ پر متعین تھے۔سوئیط ہ کی طبیعت میں ظرافت تھی۔اس نے نعیمان سے کہا کہ مجھے کھاناکھلاؤ۔جو زاد راہ تھا، سامان تھا اس کے نگران تھے۔قافلے کا کھانے پینے کا انتظام ان کے سپر د تھا۔انہوں نے ان سے کہا کھانا کھلاؤ انہوں نے جواب دیا کہ جب تک حضرت ابو بکر نہیں آئیں گے میں کھانا نہیں دوں گا۔انہوں نے ان سے کہا اگر تم مجھے کھانا نہیں دو گے تو میں تمہیں غصہ دلاؤں گا۔یہ واقعہ پہلے بھی میں نے مختصر بیان کیا تھا۔جب یہ جارہے تھے تو اس دوران میں حضرت سُوئیط ہ ایک قوم کے پاس سے گزرے تقسو یطہ اللہ نے ان سے کہا کیا تم مجھ سے میرا ایک غلام خریدو گے ؟ انہوں نے جواب دیا ہاں۔سوئبط اللہ نے اس قبیلے والوں کو کہا کہ وہ غلام بولنے والا ہے یاد رکھنا۔اور یہی کہتارہے گا کہ میں آزاد ہوں۔جب تمہیں وہ یہ بات کہے تو تم اس کو چھوڑ کر میرے غلام کو میرے لیے خراب نہ کرنا۔انہوں نے جواب دیا کہ نہیں بلکہ ہم اسے تجھ سے خریدنا چاہتے ہیں۔تو انہوں نے دس اونٹنیوں کے عوض اس غلام کو خرید لیا۔پھر وہ لوگ حضرت نعیمان دین کے پاس آئے اور ان کے گلے میں پگڑی یارسی ڈالی۔نعیمان ، بولے کہ یہ شخص تم سے مذاق کر رہا ہے۔میں آزاد ہوں غلام نہیں۔لیکن انہوں نے جواب دیا کہ اس نے تمہارے بارے میں پہلے ہی ہمیں بتادیا تھا کہ تم یہی کہو گے اور وہ پکڑ کے لے گئے۔جب حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ واپس آئے اور لوگوں نے اس کے متعلق آپ کو بتایا تو آپ ان لوگوں کے پیچھے گئے اور ان کو ان کی اونٹنیاں واپس دیں اور نعیمان پی کو واپس لیا۔واپس لے آئے اور کہا یہ آزاد ہے غلام نہیں ہے۔انہوں نے مذاق کیا تھا۔اس طرح کے مذاق بھی صحابہ میں چلتے تھے۔بہر حال جب یہ لوگ واپس پہنچے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ کو بتایا تو راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ ایک سال تک اس سے حظ اٹھاتے رہے۔(سنن ابن ماجه كتاب الادب باب المزاح حديث نمبر 3719) (معجم البلدان جلد 1 صفحه 522 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس بات پہ خوب ہنسے اور ایک سال تک لطیفہ مشہور رہا۔بہر حال مندرجہ بالا واقعہ ایک فرق کے ساتھ بعض کتب میں اس طرح بھی ملتا ہے۔لکھا ہے کہ فروخت کرنے والے حضرت سويبط یہ نہیں بلکہ حضرت نعیمان وہ تھے۔صحابہ کے اس ذکر کے بعد میں جو بات مختصر آ کہنا چاہتا ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کے بارے میں ہے کہ " وَسَعْ مَكَانَكَ"۔یہ الہام آپ کو مختلف وقتوں میں ہوا۔شروع میں اس وقت اللہ تعالیٰ نے " وَسِعْ مَكَانَكَ " کا الہام فرمایا جب، آپ فرماتے ہیں کہ اس وقت شاید دویا تین لوگ میری مجلس میں آیا کرتے تھے اور کوئی مجھے جانتا نہیں تھا۔(ماخوذ از سراج منیر ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 73) پھر مختلف وقتوں میں دوسرے الہامات کے ساتھ بھی " وَسِعْ مَكَانَكَ " کا الہام ہو تا رہا یعنی اپنی مکانیت