خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 198
خطبات مسرور جلد 17 198 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 کے لیے کلیجی اور کو ہان کے گوشت سے بھون رہے تھے۔میں نے کہا یارسول اللہ ! آپ کے ساتھ جو لوگ آئے ہیں مجھے اس لشکر میں سے سو آدمی منتخب کرنے کی اجازت فرمائیں۔تو میں ان لوگوں کا پیچھا کر کے ان سب کو قتل کر دوں۔کوئی ان کے قبیلے کو خبر دینے والا بھی نہ بچے جو یہ سلمان لوٹ کر لوٹے تھے، لوٹ کر لے جانے لگے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھلکھلا کر ہنسے یہاں تک کہ آگ کی روشنی میں آپ کے دانت مبارک دکھائی دینے لگے۔آپ نے فرمایا اے سلمہ ! کیا تم سمجھتے ہو کہ تم یہ کر سکتے ہو کہ ان کے گھروں میں پہنچنے سے پہلے ان سب کو مار دو ؟ میں نے کہاہاں اس ذات کی قسم جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے ! آپ نے فرمایا اب وہ غطفان کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ اس جگہ یہ الفاظ بیان ہوئے ہیں کہ جب حضرت سلمہ بن اکوع و نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کا دوبارہ پیچھا کرنے کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا يا ابن الأكوع مَلَكْتَ فَاسْجخ۔اے ابن آنوع ! تم نے جب غلبہ پالیا ہے تو پھر جانے دو اور در گرز سے کام لو۔اب پیچھے جانے کا ان کو قتل کرنے کا کیا فائدہ؟ تو یہ جو اسوہ ہے اس میں ایک تو یہ ہے کہ یہ اکیلے جنگ کرتے رہے حضرت محرز لے آئے تو ان پر انہوں نے چھپ کے حملہ کیا یا ان کو کسی طرح شہید کر دیا۔پہلی دفعہ تو ان کے گھوڑے کو پکڑ کے انہوں نے پلٹا دیا اور بچ گئے لیکن پھر حملہ ہوا اور وہ شہید ہو گئے۔ایک تو یہ حضرت محرز اللہ کی شہادت کا واقعہ ہے۔دوسرا ان کی بہادری بھی ہے اور ان کو جنگ کے طریقے کا بھی پتا ہے۔آنوع نے ان لٹیروں سے سب مال چھینا اور پھر اہم بات یہ کہ جب مال واپس لے لیا اور پھر بھی کہا کہ میں ان کا پیچھا کر کے ان سب کو قتل کر دوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کو جانے دو۔جب مال واپس آگیا ہے تو چھوڑ و۔تو یہ اسوہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیونکہ آپ کو قتل و غارت سے غرض نہیں تھی۔یہ مقصد نہیں تھا۔لٹیروں سے اور حملہ آوروں سے جب آپ نے واپس مال لے لیا اور سب لوگ چھوڑ کر فرار ہو گئے ، ان میں سے کچھ زخمی بھی ہو گئے تو آپ نے بھی پھر وہاں کسی قسم کی جنگ اور قتل وغارت گری نہیں کی۔بہر حال یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب ان سے یہ باتیں کر رہے تھے کہ ان کو چھوڑو۔وہ چلے گئے ہیں تو اب جانے دو۔اس دوران میں بنی غطفان کا ایک شخص آیا اور اس نے کہا فلاں شخص نے ان کے لیے اونٹ ذبح کیا ہے۔جب وہ ان کی جلد اتار رہے تھے تو انہوں نے ایک غبار دیکھا۔انہوں نے کہا وہ لوگ آگئے۔وہ وہاں سے بھی بھاگ گئے۔جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آج ہمارے بہترین شاہ سوار ابو قتادہ ہیں اور پیادوں میں بہترین پیادہ یعنی پیدل چلنے والوں میں ، جنگ کرنے والوں میں سلمہ وہ ہیں۔سلمہ نے نے ان لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دوحصے دیے ایک سوار کا اور ایک پیدل کا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ لوٹے ہوئے مجھے عضباء اونٹنی پر اپنے پیچھے بٹھا لیا۔تو کہتے ہیں کہ جب ہم جارہے تھے تو انصار کے ایک شخص نے جس سے دوڑ میں کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا تھا اس نے کہنا شروع کر دیا کہ کوئی مدینہ تک دوڑ لگانے والا ہے۔اب جنگوں اور دشمنوں کے تنگ کرنے کے باوجود صحابہ اپنی تفریح کے سامان بھی کرتے رہتے تھے۔